مہراج گنج(اترپردیش): حج سے واپسی کے بعد جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد مہراج گنج میں مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور اور جامعہ کے رکن الحاج زاہد علی خان کا ہوا استقبال۔ اس استقبالیہ تقریب میں مولانا شبیر احمد قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوے کہاکہ حج کی سعادت حاصل کر نے والے حجاج کی آمد کو جامعہ عربیہ صادقیہ کے لیئے باعثِ سعادت اور ترقی کا ذریعہ ہوگا اور انکی دعائیں ہم سب کے لئے نجات کا ذریعہ ہوگا۔

مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ انسان کے دل میں یقین اور اطمینان کا ہونا ضروری ہے اسی لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ سے درخواست کی کہ اے میرے رب مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیسے زندہ کرتا ہے تو اللہ نے کہا کیا تمھارا ایمان مکمل نہیں انہوں نے جواب دیا کہ میرے مولا اطمینان قلب چاہتا ہوں معلوم ہوا کہ کسی بھی کام کی اہمیت کے لئے یقین اور اطمینان کی ضرورت ہے پیارے بچو علم حاصل کرنے کے لئے بھی اسکی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ نماز عبادت ہے جو وقت چاہتا ہے۔ روزہ عبادت ہے جو جان چاہتا ہے۔ زکوٰۃ عبادت ہے جو پیسہ چاہتا ہے مگر حج انسب عبادات کا مجموعہ ہے اسی لئے جب حاجی آتا ہے تو ہر شخص ملنے کی مصافحہ کرنے کی دعوت تواضع کرنے کی اپنے لئے خوش قسمتی کی بات سمجھتا ہے کیونکہ وہ پاک وصاف ہوکر لوٹتا ہے۔

آخر میں مولانا ابرار نے نعتیہ کلام سے حاضرین کا دل جیت لیا مجلس میں حافظ رضوان حاجی کلیم اللہ مولانا سراج مولانا قمر الدین مولانا عبد الباری ماسٹر مرزا اور دعاؤں سے نوازنے والوں میں ڈاکٹر احسن نذیر ڈاکٹر مسعود اور اقبال ایڈوکیٹ اور جامعہ کے طلباء موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے