مدرسہ اسلامیہ تیواری پور بجھا بازار سدھارتھ نگر میں سہ ماہی امتحان کے رزلٹ کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
گارجین سے ملاقات پروگرام میں بڑے پیمانے پر طلباء وطالبات اور سرپرستوں کی شرکت
تیواری پور بجھابازار سدھارتھنگر(عبدالمنان ندوی کی رپورٹ): آج مورخہ ۱۳/اگست بروز اتوار صبح ساڑھے نو بجے مدرسہ اسلامیہ تیواری پور بجھا بازار سدھارتھ نگر میں سہ ماہی امتحان کے رزلٹ کے اوپن ڈے میں طلباء وطالبات اور سرپرستوں میں مرد وخواتین حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، رزلٹ کو تقریبا تین جگہوں میں دکھانے و سرپرستوں کی حاضری کے دستخط کے عمل کو بڑی حسن وخوبی کے ساتھ عمل میں لایا گیا، وہیں اس موقعہ پر "گارجین سے ایک ملاقات” کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، طلباء وطالبات کے سرپرستوں نے اپنے بچیوں کے رزلٹ کو دیکھنے کے بعد پروگرام میں شرکت کی اور موقر اساتذہ کرام کے خطابات کو بڑے غور سے سنا،اس موقع پر سب سے پھلا خطاب مربی انجمن جناب شیخ عبدالمنان ندوی صاحب کا ھوا جس میں انھوں نے طلباء و طالبات کے سرپرستوں کو ان کی حاضری اور ان کے اس کلیہ میں اپنے طلباء وطالبات کو داخلہ لینےپر بڑے ھی پرتپاک انداز میں خیر مقدم کیا اور سرپرستوں کے اس جم غفیر حاضری کو سراہا، اور ساتھ ھی مین سرپرستوں کواپنی بچیوں کے تئیں حساس رھنے اور گھر پر بھی ان کی بھتر نگرانی کرنے کی طرف زور دیا، نیز طالبات کی اسکول کی غیر حاضری کی طرف احساس دلاتے ہوئے کہا کہ بغیر ضرورت آپ اپنی بچیوں کو گھر پر نہ روکیں، بڑے کلاسوں کی طالبات ھین ان کی پڑھائی کا نقصان ھوتا ھے، تاکہ یہ بچیاں امتحانات میں اچھے نمبرات سے کامیاب ھوں، اور بعد میں قوم وملت کی بھتر خدمت انجام دے سکیں، ساتھ ھی بتایا کہ علم کے حصول میں پریشانیاں و دشواریاں تو ھوتی ھی ھیں مگر آپ ایسا علم حاصل کر رھی ھیں جس میں دنیا و آخرت دونوں کی بھلائی چھپی ہوئی ھے، آپ کا ایک سرا نبوت محمدی سے جڑا ہوا ھے تو دوسرا سرا اس زندگی سے،یہی آپ کے کام کی نزاکت کی وجہ اور آپ کی عظمت کی دلیل ھے،ایک طالبہ جب قرآن کے مفہوم و مطلب کو سمجھتی ھے تو وہ اپنے دل میں محسوس کرتی ھے کہ خدایا تیرا کلام اس قابل ھو گئی ہوں کہ اس کا مخاطب بننے کا مستحق ھو گئ ہوں، الھی ایک حقیر انسان اس نعمت عظمی کو پا کر پاگل کیوں نھیں ھو جاتا ھے۔ اللہ اللہ ھم نے کتنی بڑی چیز پالی ھے، شيخ ندوی کے بعد شیخ حافظ برکت اللہ فیضی کا دوسرا خطاب ھوا، آپ نے طالبات کو اسلامی تعلیم دینے اور علم کے حصول کی طرف توجہ دلاتے ھوئے ان کے گارجینون کو اپنی بچیوں کی بھتر پرورش کرنے و ان کو تعلیم و تعلم کے تئیں بہتر ذمہ داری نبھانے کی طرف توجہ دلائی، ان کے سرپرستوں کو کہا کہ پھلے ھر کام آپ خود کر کے دکھائیں، نماز آپ پڑھیں تاکہ آپ کا بچہ یا بچی آپ کو دیکھ کر نمازی بنے ،اگر آپ نماز نھیں پڑھیں گے تو کل حکم دینے پر آپ کا بچہ یا بچی آپ کو ٹوک سکتا ھے کہ آپ کیوں نہیں نماز پڑھ رھے ہیں، میں بھی نہیں پڑھوں گا، شیخ ندوی نے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے آخر میں کلیہ کے روح رواں پرنسپل جناب شیخ حافظ محمد عاقب ریاضی حفظہ اللہ کو اپنے گراں قدر صدارتی و تاثراتی خطاب کو پیش کرنے کی دعوت دی، موصوف نے اپنے گراں قدر تاثراتی خطاب و پیغام میں بڑے ھی جذباتی انداز میں علم کے حصول کے تئیں علم جیسی عظیم دولت وسرمایہ کے حصول کی طرف گارجینون کو ابھارا، اور کہا کہ یہ بھت بڑی دولت ھے، اس دولت کا کسی دولت سے موازنہ و مسابقہ نھیں کیا جا سکتا ھے، لهذا آپ اپنے بچے وبچیون کو دینی تعلیم کے حصول کے لئے لگائیں، تاکہ یہ اپنے مقام اور قدر ومنزلت کو پہچان سکیں، نیز گارجینس کی اس حاضری کو سراہتے ہوئے ان کی بڑی تعریف کی، آپ نے بھی بچیوں کی غیر حاضری کے تعلق سے سرپرستوں کو آگاہ و خبردار کیا، نیز مسلمانوں کو اپنی ذمہ داریوں کے تئیں ایک دوسرے کی قدر کرنے، رشتہ داریوں و ناطے داریوں و پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے، اور ایک دوسرے کے حقوق پہچاننے کی طرف توجہ دلائی، اور بعد میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کلیہ کے نظام تعلیم کو بھتر بنانے اور طلباء وطالبات کو اچھی سہولیات فراہم کرنے کو اپنی ذمہ داری کا ایک اھم جز قرار دیا، اور کہا کہ ہمارے یہاں کچھ کمیاں ضرور ہیں لیکن وسائل کی ناہمواری کی بنیاد پر ھم مجبور ھو جاتے ہیں، لیکن اگر اس کام کو ھمارے مخیر حضرات ھماری حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے آگے بڑھ کر سامنے آئیں تو یہ کام انشاء اللہ جلد ھی اپنے حسن اختتام کو پہنچ سکتا ھے۔
کلیہ تمام اساتذہ کرام معلمین و معلمات نے اس پروگرام کو کامیاب و بھتر بنانے میں میں اپنا کلیدی رول ادا کیا، خاص کر کے ماسٹر عزیز اللہ صاحب جو یہاں کے سینئر استاذ ھین اپنا ایک اھم رول ادا کیا وہیں ماسٹر شاہ محمد و ماسٹر محمود احمد صاحب نے گارجینون کے دستخط کرانے اور ان حاضری کو یقینی بنانے میں کافی محنت و جفاکشی سے کام کیا ،وہیں قابل قدر معلمات نے پروگرام کو بھتر بنانے و نظم ضبط کو خواتین میں بحال رکھنے پر کافی چو کسی برتی، ساتھ نائب مربی انجمن محترمہ شھناز صدیقہ صاحبہ و تمام معلمات کلیہ نے اسٹیج کو سنوارنے و سجانے و کلیہ کے اندر ایک خوشگوار ماحول بنانے میں خواتین حضرات کی بھتر خدمت و قدر کرتے ہوئے کلیہ کو ایک مثالی کلیہ بنانے میں بہترین کردار ادا کیا، نیز کلیہ کے سینئر طالبات نے رضاکارانہ طور پر باھر سے آئی ھوئی یاآئے ھوئے مہمانوں کو بھترین خیر مقدم کیا اور چھوٹی طالبات کو بھلا پھسلا ان کو کنٹرول میں رکھتے کلیہ کی فضا میں چار چاند لگا دیا ، دوسری کلیہ کے ڈرائیورن خاص کر جناب عبدالرحیم و عبدالاخر و جناب درگیس صاحب وغیرہ نے مہمانوں کو پانی چائے پلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں مربی انجمن کی حیثیت سے کلیہ کے تمام اساتذہ کرام معلمین و معلمات طلباء وطالبات و ڈرائیور حضرات کی حاضری و محنت، محبت کی قدر کرتا ھوں، دعا کہ بار الھی سبھوں کی محنت و کوششوں کو قبول فرمائے اور ان کے اس دینی کام کو آخرت میں ذریعہ نجات بنائے۔۔ آمین تقبل یارب العالمین۔

ماشاء اللہ بہت خوب
بہت بہت شکریہ محترم