ڈاکٹر ندیم الحسن سرجن

ڈاکٹر ندیم الحسن ڈاکٹری تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے بہترین نمونہ: حاجی طیب علی خاں

فوٹو
حاجی طیب علی خاں

مہنداول،سنت کبیرنگر: مہنداول حلقہ کے تحت موضع بھٹ پوروا کے ہیڈ ماسٹر مولانا عبدالرحمٰن کے صاحبزادے ڈاکٹر ندیم الحسن ایم بی بی ایس/ایم ایس نے ایمس دہلی (AIIMS.Delhi) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہسپتال کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اب ڈاکٹر ندیم الحسن ایمس دہلی ٹراما سینٹر میں بطور سینئر ریذیڈنٹ سرجن پریکٹس کریں گے، اس سے پہلے وہ علی گڑھ سرکاری اسپتال میں جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر (جنرل سرجن) تھے۔
موضع بھٹ پوروا پردھان اور سماجی کارکن حاجی طیب علی خاں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم الحسن ڈاکٹری تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے بہترین نمونہ ہے،جنھوں نے اپنی قابلیت کی بدولت بغیر ڈونیشن کے ایم بی بی ایس اور ایم ایس کی ڈگری حاصل کی اور ایمس دہلی میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا جس سے انھوں نے پورے ضلع کا نام روشن کیا ہمارے مسلم طلبہ اور سماج کو ڈاکٹر ندیم الحسن سے سبق حاصل کرکے تعلیمی میدانوں میں محنت کرکے اپنی قابلیت اور محنت سے آگے بڑھنا ہوگا،جب ہم اپنے ذمہ داریوں اور محنت کو ایمانداری سے ادا کریں گے تو ہمیں ہمارے حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا ہے جس کی تازہ مثال ڈاکٹر ندیم الحسن ہیں جو اسلامی شعار کے ساتھ ایمس دہلی میں سینئیر ریزیڈنٹ افسر منتخب ہوئے۔
اس موقع پرسابق چیف انجینئرمحکمہ آبپاشی مشتاق احمد، سیہونڈا پردھان افضال احمد، اسسٹنٹ انجینئر مرزا پور پرویز صدیقی،رفیع احمد،شمشاداحمد پردھان اور ضرغام الدین سمیت حلقہ کے سرکردہ لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے