الہ آباد(اترپردیش): جشن یوم آزادی کا پروگرام مدرسہ معین العلوم فتوح پور الہ آباد کے احاطے کے اندر پرجوش انداز میں مدرسہ کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام نے منایا ۔۔۔۔۔۔

پرچم کشائی جناب حافظ محمد انصار صاحب کے دست مبارک سے ہوئی ۔۔ پرچم کشائی کے بعد مدرسہ ہٰذا کے طلبہ وطالبات نے قومی ترانہ و قومی نظمیں پڑھیں پروگرام کے اندر بانی مدرسہ حضرت مولانا عرفان احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کا خصوصی اور اہم خطاب ہوا۔۔۔۔ حضرت مولانا دامت برکاتہم نے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگ 1857 کو پہلی جنگ آزادی جانتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے 1857 سے پہلے بے شمار جنگیں ہوءی ہیں مسلمانوں کو اور خاص طور سے مدارس کے طلبہ کو تاریخ کا یاد رکھنا نہایت ہی اہم اور ضروری ہے تاریخ ضرور پڑھنا چاہیے پروگرام کا اختتام مولانا ہی کے خطاب اور دعا پر ہوا۔

پروگرام کے وقت جناب حافظ محمد انصار صاحب،حافظ و قاری مولانا عتیق الرحمن صاحب فلاحی، مولانا محمد عمر صاحب ثاقبی وندوی، عتیق احمد ثاقبی، حافظ عبداللہ شمعون صاحب، ماسٹر محمد اعجاز صاحب وغیرہ شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے