سونبرسا (رفیع نعمانی): پنیرا بلاک کے تحت واقع الجامعۃ الاسلامیہ خیر العلوم سونبرسا پوسٹ مولاگنج ضلع مہراجگنج میں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر جناب ڈاکٹر اعجاز احمد صاحب حرمین ہاسپیل پنیرا بازارنے صبح 8/بجے پرچم کشائی کی اس کے بعد راشٹریہ گان شائستہ ثنا و فرزانہ خاتون نے پیش کیاپھر بچوں نے ہاتھوں میں ترنگا لےکر پیدل مارچ کیا۔ اس کےبعد ایک رنگا رنگ اور ثقافتی پروگرام زیر صدارت ماسٹر امان اللہ مہتمم مدرسہ منعقد ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مدرسہ کے صدر المدرسین مولانا شفیع اللہ قاسمی صاحب نے انجام دیا پروگرام کا آغاز مدرسہ کے شعبۂ حفظ کے استاذ قاری شاہ عالم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا حافظ محمد قمر الہدی نے نعت پاک پیش کیا جبکہ قومی ترانہ محمد خوشبو الدین نے اپنے ملک پر شاندار انداز میں کلام پیش کیا پروگرام میں اس کے علاوہ دیگر بچوں نے بھی اردو ہندی کےعلاوہ انگریزی زبان میں تقریریں نظمیں ترانے اور مکالمے پیش کئے مولانا حقیق اللہ قاسمی ماسٹر عبد الجبار اور دیگر اساتذہ کرام نے بھی آزادی کے تعلق سے قیمتی اور پر مغز باتوں سے نوازا۔

باہر سے آئے ہوئے مہمانان اور علاقہ کے سربرآوردہ حضرات محمد ممتاز ڈاکٹر مستقیم احمد عزیر خان قربان علی غلام مصطفے اشرف علی محمد انور خان عبارت خان حاجی مبارک خان جمیع اللہ خان وغیرہ بھی اس پروگرام میں شریک رہے بچوں کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا پروگرام کافی دیر تک چلا آخر میں مولانا حقیق اللہ قاسمی کی رقت آمیز دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے