ڈاکٹر محمد وسیم
نئی دہلی: تعلیم یافتہ، قابل، محنتی، سماجی شخصیت، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اسکول اور ڈپلومہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے اور کانگریس پارٹی کی طرف سے وِدھان سبھا اِٹوا، سدّھارتھ نگر سے سابق ایم ایل اے امیدوار جناب ارشد خورشید صاحب 26 اگست 2023ء کو دہلی کے شہر شاہین باغ میں تشریف لاۓ، یہاں پر انھوں نے اپنے لوک سبھا ڈومریاگنج کے تعلیم یافتہ افراد، طلباء اور مختلف پروفیشنل شعبوں میں کام کرنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ارشد خورشید صاحب کے استقبال میں ایک شاندار پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں بہت ہی کم وقت میں سَو سے زائد افراد نے شرکت کی، اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی جناب ارشد خورشید صاحب تھے، انھوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا کہ لوک سبھا ڈومریاگنج میں تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ہم پوری محنت سے کام کریں گے، پورے ملک میں کانگریس پارٹی، راہل گاندھی اور پِرینکا گاندھی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، ہر سماج کے خلاف ہو رہے مظالم پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دونوں آواز اٹھاتے ہیں، ترقی اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے پوری پارٹی زمینی سطح پر محنت کر رہی ہے، اگر لوک سبھا ڈومریاگنج کے عوام نے مجھے کامیاب بنا کر ملک کی پارلیمنٹ میں بھیجا تو یہاں کے لوگوں کی تعلیمی، سماجی اور معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، ان شاء اللہ۔ ارشد خورشید صاحب نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن 2024ء میں ڈومریاگنج سے کانگریس پارٹی کی طرف سے وہ "اِنڈیا” کے امیدوار ہوں گے، اُن کی اِس بات پر سارے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ جیسے تعلیم یافتہ، قابل اور نوجوان شخص کا سیاست میں آنا بہت ضروری ہے اور آنے والے لوک سبھا الیکشن میں آپ سب سے مضبوط اور سب سے مقبول امیدوار ہوں گے، ان شاء اللہ،
ارشد خورشید صاحب کی دہلی آمَد پر اُن کے استقبال میں ایک اہم پروگرام رائل انٹرنیشنل ہوٹل، شاہین باغ، نئی دہلی میں رکھا گیا، پروگرام کے انتظام و انصرام میں عبد العظیم، ڈاکٹر فضل الرحمٰن، محمد، اعجاز احمد وغیرہ نے بڑی محنت کی، پروگرام میں محمد احمد، سلمان احمد، محمد ظفر، عبد القیوم، ندیم احمد، نثار احمد، ڈاکٹر فیضان شاہد، ایڈوکیٹ وسیم احمد، عدنان احمد اور عبد الودود کے علاوہ کئی معزز شخصیات اور دوست و احباب نے شرکت کی، مقرّرین حضرات نے شاندار تقریریں کیں، پروگرام کا آغاز عبد اللہ شبّیر کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت سے ہُوا، پروگرام کی بہترین طریقے سے نظامت ڈاکٹر محمد وسیم نے فرمائی اور عبد العظیم نے کلماتِ تشکّر پیش کیا.
