منااکھیلی۔ 29؍اگست (عبدالقدیرلشکری): نہایت ہی افسوس کے ساتھ ضلع بیدر کی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سابق وزیرمرحوم الحاج محمدمعراج الدین این پٹیل اور سابق صدر جنتا دل ایس کرناٹک کی والدہ محترمہ سیدہ صابرہ بیگم زوجہ محمد نظام الدین مرحوم کا آج بروز منگل بتاریخ 29؍ ا گسٹ کو 90 سال کی عمر میں انتقال پُرملال ہوا۔ وہ گزشتہ چار دن سے شہر بیدر کے ایک خانگی اسپتال میں شریک تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بتاریخ 30 ؍ا گسٹ کی صبح 10 بجے اُن کے آبائی گاؤں ہچکنلی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان ہچکنلی میں عمل میں آئے گی ـ۔پسماندگان میں 3 فرزندان اور 4دختران شامل ہیں۔
واضح رہے کے ان کے ایک فرزند جناب نسیم الدین این پٹیل سابق صدر ضلع پنچایت بیدر ضلع بیدر کی معروف سیاسی شخصیت ہیں ۔ شوگرفیکٹری کی دنیا میں بھی ان کانام نمایاں ہے۔ جناب محمد نسیم الدین پٹیل، اوران کے دونوں بھائی جناب وہاج الدین عرف باباپٹیل ، اورمجیب الدین پٹیل نے اپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے سبھی سے دعاؤں کی گزارش کی ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
