باڑمیر(راجستھان): اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اہل خانہ ہرطرح کی برائیوں سے محفوظ رہیں تو اس کے لیے آپ اپنے اہل خانہ کورزق حلال کھلانے اور بنیادی طورپر انہیں دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے گھر کا ماحول اسلامی بنانے کی کوشش کریں، اپنے گھر والوں پر خصوصی نظر رکھیں، شرم وحیااور پردہ کا خصوصی التزام کروائیں، وضع قطع پر نظر رکھیں،اپنے والدین، علماءکرام و بزرگوں کا ادب واحترام کریں، نماز پنجگانہ باجماعت پڑھنے کی کوشش کریں- اس طرح کے خیالات کا اظہار علاقۂ تھار کی مرکزی و مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز دینی وعصری درسگاہ” دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر، راجستھان” کے مہتمم وشیخ الحدیث نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے 04 ستمبر 2023عیسوی بروز دوشنبہ ہینڈیا باڑمیر میں منعقدہ حضرت ہالافقیر علیہ الرحمہ کے عرس مبارک کی تقریب میں کیا-دینی وعصری تعلیم کوآپ نے دونوں آنکھوں سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر انسان گمراہی ودیگر وساوس وغیرہ سے بچنا چاہتا ہے تو اسے چاہییے کہ اپنے آپ کو تعلیم سے لیس کرے-جس طرح اگر کوئی انسان انکھوں سے محروم ہو تو اس کے لیے دنیا تاریک ہے اسی طرح علم سے محروم کے لیے بھی گویا دنیا تاریک ہے-
آپ کے خطاب سے قبل دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے چند ہونہار طلبہ نے نعت ومنقبت خوانی وتقاریر پیش کیں- نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمدحسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی انجام دیا- صلوٰة وسلام اور قبلہ نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعاپر یہ مبارک ومتبرک تقریب اختتام پزیر ہوئی-
اس پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ جو حضرات شریک ہوئے ان میں حضرت مولانا محمد شمیم احمد نوری مصباحی، حضرت مولانا باقر حسین قادری برکاتی، مولانا حبیب اللہ انواری، مولانا محمد عرس سکندری انواری، مولانا احمد علی انواری، قاری ارباب علی قادری انواری، مولانا عبدالرسول انواری، مولانا محمد دائم انواری مولانا شیر محمد انواری وغیرہم-
مذکورہ اطلاع حضرت مولاناحبیب اللہ صاحب قادری انواری نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-

