مولانا محمد شاہد حسنیؒ کی خدمات بے شمار! عالم دین قاری محمد زبیر
سہارنپور(احمدِ رضا): ہمارے علماء کرام کا لگاتار ہم سے بچھڑ نے کا سلسلہ جاری ہے یہ ہم سبھی طالب علموں کے لئے بہت فکر کی بات ہے ہم سبھی طالب علم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے علماء کرام کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھ ہم سبھی کو صراط مستقیم پر چلنے والا اور دین اسلام کی تعلیمی اور دعوتی خدمات انجام دینے والا بنا دے۔ اس اہم دعا کے ساتھ اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے عالم دین قاری محمد زبیر نے فرمایا کہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی رحمت اللہ علیہ کے سب سے بڑے نواسہ محترم استاد مولا نا سید محمد شاہد الحسنی امین عام (سیکریٹری) جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور گذشتہ دنوں دارفانی سے داربقاء کی طرف کوچ فرماگئے یہ ہم سبھی طالب علموں کے لئے نہی بلکہ یہ ملت اسلامیہ کے لئے  بھی بہت بڑا صدمہ ہے اپنے اہم ترین خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے امام و خطیب مسجد ریلوے اسٹیشن قاری محمد زبیر نے کہا کہ اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ زندگی بھر مرحوم نے مدارس اسلامیہ اور مظاہر علوم کے لئے جو  کار خیر انجام دئے ہیں انکو قوم کبھی بھلا نہی پائے گی دین اسلام کی تعلیمی روشنی میں آپکے ذریعہ شائع کردہ کتابیں مدارس اسلامیہ کے لئے عظیم ترین ذخیرہ ہے۔ مولانا محمد شاہد مرحوم 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے جو ذبردست خسارہ والی بات ہے۔
عالم دین قاری محمد زبیر نے کہا کہ آپ کی شخصیت بہت فعال اور گوناگوں خوبیوں کی حامل تھی لگاتار 30 سال تک بہتر نظم و نسق کے ساتھ اپنے مدرسہ کا نظام سنبھالا، آپ نے دین اسلام پر بہت سی کتابیں لکھی اور سیکڑوں خطبات پیش کئے۔ دین کی خدمت میں اپنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدرسہ میں تعلیم کے نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک معیار بخشا، جامعہ مظاہر علوم کے شاندار نظام کے ساتھ ساتھ اپنے زکریا منزل اور ایک بابا لال داس روڈ پر مدرسہ اور اس میں ایک اسکول کا قیام مرحوم کی محنت اور لگن اور مستقبل پر ان کے غور و فکر کا نتیجہ ہیں۔ سبھی احباب وناظرین سے ان کے لئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی درخواست ہے۔ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطافرمائے اور ان کے سبھی پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔۔۔۔۔۔ آمین یارب العالمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے