گورکھپور (رفیع نعمانی):

گورکھپور ریلوے بس اسٹیشن پر اس وقت بھیک مانگنے والی لڑکیوں کا گینگ کافی زیادہ ایکٹو ہوگیا ہے۔یہ لڑکیاں مسافروں کو کافی پریشان کررہی ہیں یہ سب گزشتہ سال ہی سے دیکھنے کو مل رہا ہے جب کوئی بس کہیں نکلنے کے لیے چالو کی جاتی ہے تبھی ایک ساتھ چار پانچ لڑکیاں ہجڑوں جیسی شکل بناکر اپنے گلے میں ایک بیگ لٹکاٹے ہوئے بس میں گھس کر زبردستی روپے وصول کرتی ہیں ان کے چلے جانے کے بعد دوسری تیسری ٹیم آتی ہے اور وہ بھی یہی حرکت کرتے ہیں ۔مصدقہ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ وہ ہجڑے نہیں ہیں یہ دھندے والیاں ہیں جو رات بھر کچھ اور کرتی ہیں اور دن میں مسافروں کے لیے درد سر بنی رہتی ہیں ۔چشم دید کے مطابق ایک مسافر کبھی کبھی دو سو روپے تک ٹھگا جاتا ہے ۔

حیرت اس بات پہ ہے کہ کوئی ڈرائیور یا کنڈکٹر بھی ان پریشان کرنے والیوں کو روکتا نہیں ہے جب سب فارغ ہوجاتی ہیں تب بسیں چھوٹتی ہیں لگتا ہے اس میں کچھ تال میل ہے محکمہ روڈویز اس جانب خصوصی توجہ دے تاکہ مسافرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اور لوگ اپنی عزت وآبرو کی سلامتی کے ساتھ بسوں سے سفر کرسکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے