نفرتی ایجنڈوں اور اس کی تشہیر کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: مولانا معراج احمد قمر
رام نگر، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): یہ ملک جناح کے دوقومی نظریہ سے نہیں مولانا ابوالکلام آزاد اور مہاتما گاندھی کی وطن پرستی کے پیغام پرعمل کرنے سے ترقی کرے گا یہ مجددالف ثانی، تلسی، رحیم و رس خان کی سرزمین ہے یہ ملک سیکڑوں مذاہب کی گنگاجمنی تہذيب کا مرکز ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار رام نگر کے ستن پوروہ میں بحیثیت مہمان خصوصی بزرگ سماجی رہنما مولانا معراج احمد قمر نےکیا۔ انہوں نے ہندومسلم اتحاد پر زور دیتے ہوۓ سامعین سے اپیل کی کہ نفرتی ایجنڈوں اور اس کی تشہیر کرنےوالوں سے ہوشیار رہیں سارے انسان اولاد آدم ہونےکی نسبت سے ایک دوسرے کے بھائی ہیں، مسلمان خیر امت ہیں اسلئے انسانیت کی اصلاح، امرباالمعروف ونہی عن المنکر کےفریضہ سے منھ نہیں موڑ سکتے محمدﷺ کےاسوہ حسنہ کے مطابق انسانیت کی بقا اور فلاح کے کام کریں۔
مولانارئیس احمدقاسمی کی صدارت میں منعقدہ سلسہ سیرت النبیؐ و اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوۓ مشہور مبلغ اسلام مولانا محمد سلمان مظاہری نے حضرت بایذید بسطامیؒ کی سیرت کے حوالوں سے دین حق کی آبیاری اور قرب الہی کے حصول پر سیرحاصل نصیحتیں کیں انہوں نےکہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے بغیر عاشق رسول ہونے کا دعوی بےبنیاد ہے حضورﷺ کی سیرت کے سانچے میں خود کو ڈھالے بنا دنیا و آخرت میں فلاح کامرانی کی تمنا شیخ چلی کے خواب دیکھنے جیسا ہے مولانا محمد نوشاد حلیمی کی نظامت میں قاری محمد راشد کی تلاوت کلام پاک کے بعد پروگرام کا آغاز، خوش گلو شاعر قاری ظہیر علیمی اور قاری جمال احمد بہرائچی کی نعت سے ہوا۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شیتلا بخش سنگھ، وکاس شریواستوا،حافظ دلشاد احمد سمیت سیکڑوں کی تعداد میں ہندو مسلمانوں شرکت کی جلسے کا اختتام مولانا محمد سلمان مظاہری کی دعا پر اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے