مجیب الرحمٰن فلاحی
ڈومریا گنج (سدھارتھ نگر): آج ڈومریاگنج اسمبلی حلقہ کے دھوبہا گرام پنچاہت مستحکم میں ایم آئی ایم کی جانب سے نکڑ سبھا کیا گیا، اس سبھا کے خصوصی مہمان ایم آئی ایم کے ضلع صدر عظیم الشان فاروقی تھے۔ عظیم الشان فاروقی نے اس سبھا میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا میری پارٹی مظلوموں، بے سہاروں کا ساتھ دیتی ہے اور اس پارٹی میں ہر سماج کو عزت دی جاتی ہے۔ ہمارے بیرسٹر صاحب ہندوستان کی پارلیمنٹ میں دلت و مسلم کے حقوق کی لڑائی لڑتے ہیں۔ آپ لوگ ایم آئی ایم پارٹی کا ساتھ دیں۔ اس نکڑ سبھا میں جناب رام سوکٹ صاحب کو کھنیاؤں کا بلاک صدر بنایا گیا ہے۔ اس سبھا میں سیکڑوں مرد و خواتین موجود تھے۔
