- سلسلۂ بقائیہ کے حساس رکن تسلیم خان بقائی بغرض زیارت روضہ مبارک روحانی مملکت کے شہنشاہ حضرت عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ روانہ ہو رہے ہیں،
- بڑے پیر کا دربار وہ دربار ہے جہاں فریادیوں کی جھولی نہیں ان کی لگن دیکھی جاتی ہے،
محمد شمیم نوری
سلسلۂ بقائیہ کے حساس رکن عالی جناب تسلیم خان بقائی 16 اکتوبر بروز سوموار بغرض زیارت روضہ مبارک روحانی مملکت کے شہنشاہ حضرت عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ روانہ ہو رہے ہیں،
اس قافلے کی قیادت مشہور عالم دین و ادیب حضرت مولانا انیس احمد اشرفی خطیب و امام جامع مسجد نیشنل مارکیٹ وڈالا فرما رہے ہیں، اس موقع پر علماء کرام و وابستگان سلسلہ نے انہیں مبارکباد پیش کی-
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت الحاج سید شعیب العلیم صاحب بقائی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم یتیم خانہ صفویہ کرنیل گنج ضلع گونڈہ و سجادہ نشین خانقاہ مشہودیہ صفی پور شریف ضلع اناؤ نے کہا کہ الحاج تسلیم خان بقائی کی بڑے پیر سے محبت اور صدق دل سے وارفتگی کا نتیجہ ہے کہ بڑے پیر انہیں اپنی دہلیز پر بلا رہے ہیں کیونکہ بڑے پیر کا دربار وہ دربار ہے جہاں فریادیوں کی جھولی نہیں ان کی لگن دیکھی جاتی ہے،
بڑے پیر ہمیشہ اللہ کے بندوں کو اللہ سے ملانے کی کوشش کرتے رہے ، چناچہ سرکار بڑے عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ "جو بندہ قادر کا نہیں وہ عبد القادر کا نہیں”
اس سے صاف ظاہر ہے کہ قادر کے حکم کی مخالفت کرنے والے کبھی بھی عبد القادر کو راضی نہیں کر سکتے
خدا کی رضا بندوں کے لئے اولین مرحلہ ہے اگر خدا ناراض ہے تو بندے کے لئے کوئی چارہ نہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیر ہمیشہ غریبوں، مسکینوں، بے سہاروں کا خیال فرماتے تھے یہی وجہ کہ بڑے پیر کی دربار سے کوئی بھی تہی دامن واپس نہیں آتا ہے ،
اس موقع پر تسلیم خان بقائی کے بڑے بھائ فخر الدین خان و ان کے چھوٹے بھائ گڈو خان بابو خان نے اپنی مسرت کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھائی کو اپنے مقدس بندے کے روضے کی زیارت و دیگر مقامات مقدسہ کی حاضری کی سعادت بخشی ہے یہ ہم سب کے لئے بہت خوشی کا لمحہ ہے ،
پاسبان وطن فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا محمد اعظم خان حشمتی لکھنؤ نے کہا کہ الحاج تسلیم خان بقائی دوران طالب علمی سے ہی نہایت مؤدب اور اولیائے کرام کی محبتوں کے اسیر رہے ہیں،
ان کی نیک دلی اور محبت کا نتیجہ ہے کہ وہ دیار بڑے پیر کی حاضری کی سعادت حاصل کرنے والے ہیں،
مولانا جمال اختر صدف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحاج تسلیم خان بقائی میرے بہت قریبی دوستوں میں سے ہیں میں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ ایک نیک دل اور مخیر مزاج انسان ہیں،
مدارس اسلامیہ کے لئے تعاون ہو یا پریشان حال لوگوں کی امداد کی بات ہو وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں علمائے کرام ممبئ میں انکے یہاں اکثر ملاقات کے لئے جاتے ہیں اور پورے مہینے حاجی صاحب علماء کی ضیافت اپنی خوش نصیب سمجھتے ہیں، اور رخصتی کے وقت تحفے تحائف سے بھی اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہیں،
اس موقع پر مشہور تاجر الحاج طیب علی صاحب کپڑا والے سورتی محلہ ممبئ، قاری عبد العزیز صاحب استاذ جامعہ قادریہ اشرفیہ چھوٹا سونا پور ممبئ، دارالعلوم عتیقیہ مہاراج گنج کے استاذ و سینئر صحافی مولانا فیاض احمد مصباحی، جامعہ نوریہ شراوستی کے استاذ قاری معصوم رضا اشرفی، شاعر اسلام جمیل گونڈوی، حامد بہرائچی، مولانا ارشاد احمد ثقافی لکھنؤ و دیگر احباب نے انہیں مبارک بادی پیش کی-
