مدارس اسلامیہ کا تعاون لازم! مولانا یعقوب بلند شہری
سہارنپور(احمد رضا): ساری کائنات کا پیدا کرنے والا اور اس کے نظام کو چلانے والا پروردگار عالم کی ذات  ہی ہے اس کے سامنے سر جھکا کر اور اسکی حمد و ثناء کر کے ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی اور دکھ درد اور گناہوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں مندرجہ بالا اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر آر کے پرم سیکٹر 3 واقع مدرسہ تعلیم القرآن کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد قاسم میواتی نے کہا کہ الله رب العالمین ہی دونوں عالم کا رب ذالجلال  ہی وہی خالق اور وہی مالک حقیقی ہے ہم اسی کے سامنے سر جھکاتے ہیں اسی کی پانچ وقت حمد و ثناء کر تے ہیں اسکے علاوہ کوئی معبود نہیں دنیا میں سب کچھ اسی کے حکم سے جاری اور طاری ہے اس کی عبادت ہی کل جہاں میں افضل ترین عمل ہے! حالات حاضرہ پر اخبار نویسوں  سے اہم گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد قاسم میواتی نے یہ بھی کہا کہ اسلام صبر ، عاجزی اور پرہیز گاری کا حکم دیتا ہے اسلئے یاد رکھیں کہ یہ زندگی چند دن کی ہے جتنا ہوسکے نیکیوں کو حاصل کیاجائے اللہ کی عبادت کریں مخلوق خدا کی خدمت کریں بڑوں کا اخترام کریں کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں سچا بکا مسلمان بن کر زندگی گزاریں انہوں نے قوم مسلم سے اپیل کیا کہ آپ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں قیمتی موبائل نہیں بلکہ مہنگے سے مہنگا قلم دیجیے تا کہ ہمارا بچہ قلم کے ہتھیار سے دنیا کو فتح کر سکے واضع ہو کہ علم کی روشنی سے ہی ہم ہر چیز پر غلبہ حاصل کر سکتے ہیں!
اس موقع پر موجود آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے سربراہ مولانا محمد یعقوب بلند نے عوام کے نام اپنا خصوصی خطاب جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلائیں اور اپنے محلے کی امام کا خیال رکھیں مساجد کی ضروریات پر توجہ دیں اور مدارس اسلامیہ کی کفالت کا بھی خوب دھیان رکھیں مدارس اسلامیہ میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کا بھی خیال کریں مدارس اسلامیہ کی انتظامیہ بڑی ہمت کے ساتھ اپنے طلبہ کو صبح کو ناشتہ اور دو وقت کا خانہ فراہم کراتی جو بہت بڑا کام ہے اب یہ زمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ مدارس ،مکاتب اور مساجد میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کا بھی خیال رکھیں یہی اصل دین اور یہی اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم کی سچی اطاعت ہے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے