مہراج گنج (رفیع نعمانی):
آج مورخہ18 اکتوبر کو پرائمری اسکول موضع کودئیلا ، بلاک-صدر، ضلع مہراجگنج میں عورتوں کے حقوق، ان کے عزت واحترام اور ان کے تحفظ کے لئے بیداری مہم کے تحت ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر اسکول کے انچارج پرنسپل حسام الدین صدیقی نے بچوں اور گاؤں سے کثیر تعداد میں جمع ہوئی عورتوں کو اس سلسلے میں عہد (شپتھ) دلائی. پروگرام میں اسکول کے اساتذہ میں عباس رضا، اشرفی دیوی اور رسوئیوں کے علاوہ گرام پردھان جے گووند، ایس ایم سی صدر- مادھوری، نائب صدر-گیتا، ممبر رکمینی، مینا دیوی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
اس کے علاوہ صدر بلاک کے رامپور پرائمری اسکول سے بھی لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں کے ہمراہ اساتذہ اور معلمات نے شرکت کرکے لوگوں کو مختلف طریقوں سے بیدار کیا نیز عورتوں کے تحفظ۔اور صاف صفائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ایسے ہی صدر بلاک کے موضع باگار پرائمری اسکول سے بھی بیداری ریلی نکالی گئی جس میں بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سلوگن کے ساتھ شرکت کی اور عوام الناس کو وبائی بیماریوں سے بچاو، صفائی و ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ۔
