مہراج گنج (نمائندہ): منشیات کے استعمال سے جان گنوانے والوں کی فہرست میں ایک اور نام جڑگیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق صدر بلاک مہراج گنج کے جھنگوا بازار نہر کی پٹری والے روڈ پر موضع پراس کھاڑ کی طرف سے آرہے ایک بائک سوار کی بجلی کے کمبھے سے سیدھی ٹکر ہوگی اور بائک سوار موقع پر جان گنوا بیٹھا۔چشم دیدوں کے مطابق بائک سوار گٹکھا کھاۓ ہوۓ تھا اسی کو تھوکنے کے چکر میں نظر سامنے سے ہٹی اور بجلی کے کمبھے سے ٹکرا کر دم توڑ دیا۔ فی الحال اس بائیک سوار کی پہچان نہیں ہوپائی ہے۔ پولس نے نعش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ۔
