بیدر۔ 19؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب کے عبدالجبار ایم ایل سی اور چیرمین کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ نے آج19؍اکتوبر کے ایک مکتوب کے ذریعہ مسٹر تنویراحمد خان ساکن منیارتعلیم بیدر کو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) مینارٹی ڈپارٹمنٹ کاسکریڑی نامزد کیاہے ۔جس کی منظوری چیرمین اے آئی سی سی جناب عمران پرتاپ گڈھی ایم پی نے دی ہے۔ جناب تنویر احمدخان نے اپنی اس نامزدگی پر جناب کے عبدالجبار ایم ایل سی اور چیرمین کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ بنگلورو ، کارگذار صدر کے پی سی سی ،وزیر جنگلات اور ضلع انچارج وزیرجناب ایشور کھنڈرے ، رکن اسمبلی بیدراور وزیر بلدیاتی امور وحج جناب رحیم خان ، جناب اشوک کھینی سابق رکن اسمبلی بیدر ،جناب عبدالمنان سیٹھ کے پی سی سی نائب صدر مینارٹی ڈپارٹمنٹ، جناب ناصر خان چیرمین ضلع ڈی سی سی مینارٹی بیدر ، مسٹربسواراج جابشٹی صدر ڈی سی سی ضلع بیدر، وغیرہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ (تنویراحمدخان) آنے والے ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت اور پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کومضبوط سے مضبوط تر بنانے کا فریضہ انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے