سدھارتھ نگر: بڑے رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ مورخہ 19/اکتوبر بروز جمعرات بہ وقت بعد نمازِمغرب جماعت کے سنجیدہ وقابل قدر عالم دین، جامعہ اسلامیہ، مدینہ طیبہ کے سابق استاذ، عرب وعجم میں عربی زبان کو فروغ دینے والے اور کئی ممتاز ترین کتابوں کے مؤلف ومصنف ڈاکٹر ف عبدالرحیم کے سینے میں درد شروع ہوااور ملک فہد اسپتال، مدینہ طیبہ لے جاتے ہوئے بقضائے الہی راستے میں ہی اس دارفانی سے رحلت فرما گئے ہیں۔ انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمده الله بواسع رحمته ورضوانه۔
شیخ محترم کا قیام مدینہ طیبہ میں تھا، اللہ ان کی دعوتی وتبلیغی، علمی وتصنیفی خدمات کودارعقبی کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، ان کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اوربشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئےجنت الفردوس کامکین بنائےاور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين
مذکورہ اطلاع مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی نے دیتے ہوئے قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے- إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ ". اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناته والهم أهله وذويه الصبر والسلوان۔
