رفیع نعمانی
گورکھپور20/اکتوبر: ضلع کے کوڑی رام بلاک میں ایک ہی شب میں دو الگ الگ گاؤں میں چوری کے واردات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ملاؤں کے باشندہ اور موجودہ ضلع پنچایت ممبر منوج کمار شکلا کے چچا ماسٹر اچھئی کےگھر چوروں نے چوری کی کوشش کی نقدی روپیوں کے ساتھ زیورات ،کچھ کپڑے، سوٹ کیس اور دیگر اشیاء اٹھا لے گئے جبکہ بغل ہی میں سادھو یادو کے گھر بھی کافی مقدار میں قیمتی اشیاء ،نقد روپیے اور زیورات اڑالے گئے ہیں ۔
ملاؤں کے پاس والے گاؤں مجگاواں میں گنگا اور جمنا یادو کے گھروں سے تین عدد سونے کے ہار ،متعدد زیورات اور چالیس سیٹ قیمتی ساڑیاں اور نقد کی شکل میں لاکھوں روپئے، قیمتی اشیاء و برتن تک بھی چرا لے گئے۔ جبکہ بھولا یادو کے گھر میں گھس کر چوری کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ وہیں سابق پردھان جناردن شکلا کے گھر سے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری میں لٹ گئیں۔
صبح موقع پر پولیس عملہ نے پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا خبر لکھے جانے تک چوروں کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے واضح رہے کہ مجگاواں کے جن گھروں میں چوریاں ہوئی ہیں چوروں نے لائٹ کے کیبل کو کاٹ کر اندھیرا کردیا تھا اور پھر چوری کی واردات کو انجام دیا ہے۔
