خود شناسی و خدا شناسی کامیاب زندگی کے لیے سنگ میل:طاہر جمال
سدھارتھ نگر: اس وقت امت مسلمہ، معاشی سیاسی، تعلیمی، عائلی، خاندانی گھریلو وغیرہ مختلف مسائل کا شکار ہے علاوہ ازیں جھوٹ ، حسد فریب دھوکہ قمار بازی ، شراب نوشی جھگڑا ، کبر، نفاق جیسے اخلاقی امراض میں ملوث ہے اس کا واحد کتاب و سنت میں یہ ہے کہ انسان اپنی ذات کو پہچانے اپنے حقوق پر نظر رکھے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے رہے اسی وقت ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر و تشکیل ہو سکتی ہے اور دھیرے دھیرے وہ تمام امراض دور ہو جائیں گے جو ایک صحت مند معاشرے کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اور مسلسل کوشش سے انسان صدق، ایفائے عہد، ہمدردی و غمخواری، پیار محبت اطاعت و فرمانبرداری وغیرہ جیسے اوصاف سے خود کو متصف کر لے گا جو صحت مند زندگی کے لیے سنگ میل کا درجہ رکھتی ہیں گویا کہ خود شناسی اور خدا شناسی کامیاب زندگی کا جز لاینفک ہے جسے امت مسلمہ کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کی جانب سے منعقد ہونے والے جماعت ہند اسلامی کے دو روزہ ضلع اجتماع کے موقع پر چوکونیاں کی شاہی مسجد میں جمع اسلامی ہندیو پی مشرق کے جنرل سیکرٹری مولانا طاہر جمال نے ایک خطاب کے دوران کیا ۔ نظامت کی ذمہ داری مولانا احمد علی فلاحی نے انجام دی مولانا صغیر احمد رحمانی نے نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں صدر جامعہ محمد شریف فلاحی نے افتتاحی کلمات میں امت کے نوجوانوں اور بڑوں کو ان کا فرض منصبی دلائل و براہین کی روشنی میں بتایا۔ اس موقع پر ناظم ضلع سدھا نگر مولانا عبید اللہ فیضی نے امت کے مقصد زندگی کے تحت تفصیل سے روشنی ڈالی۔
جماعت اسلامی دو روزہ اجتماع میں حاصل مطالعہ، درس قران اور محاضرات کے ذریعے سے رفقاء جماعت کی ذہنی و فکری تربیت کی کوشش کی گئی۔ اور امت کے طلبہ و نوجوانوں کو اپنی ذہنی و فکری اور عملی تربیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔ اس پروگرام میں ضلع کے مختلف تحصیلوں سے ارکان و کارکنان شریک ہوۓ۔
