الفلاح فاؤنڈیشن اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کو ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کرنا اور صحت و تندرستی کو فروغ دینا ہے:ابو شحمہ قریشی
آعظم گڑھ،21 اکتوبر (نامہ نگار): الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کل اتوار کو صبح 10 بجے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے سیف الاسلام سیفی نے بتایا کہ یہ کیمپ سٹی میڈی کیئر سینٹر اور ہیلتھ کیئر میں منعقد کیا جائے گا،جو کھریوان موڈ، دیدار گنج روڈ، سرائیمیر، اعظم گڑھ میں واقع ہے۔اس میڈیکل کیمپ کے دوران صحت کی مختلف خدمات مفت فراہم کی جائیں گی۔مریضوں کے لئے مختلف قسم کے ٹیسٹ مفت ہوں گے۔مریض مفت ای سی جی ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ جیسی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، لوگوں کو دو دن کے لیے مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔مریضوں کی سہولت کے لیے اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھانے اور اپنا نمبر محفوظ رکھنے کے لیے الفلاح فاؤنڈیشن نے رابطہ نمبر بھی جاری کیا ہے۔ مریض درج ذیل نمبرز پر کال کر کے اپنا اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔ 9519654763
الفلاح فاؤنڈیشن کے ابو شحمہ قریشی ماہلی نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن بلڈ ڈونیشن گروپ کے اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کو ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کرنا اور صحت و تندرستی کو فروغ دینا ہے۔
