گلبرگہ۔ 26؍اکٹوبر (راست): آج جمعرات 26؍اکٹوبر کو جناب سالار مسعود مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول ، تعلقہ سیڑم ضلع کلبرگی ، اور جناب جمیل عمران مدرس ہا ئی اسکول ، لعل گیری کلبرگی (جنوب) کی جانب سے ممتاز سماجی جہدکار اور محب ِ اردو جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کو گزشتہ دِنوں’’عالمی یومِ معمرین ‘‘کے موقع پر حکومت کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پرمذکورہ مدرسین نے خودبھی جناب انعامدار کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے اپنی مسرت کااظہار کیا۔ اس موقع پر شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے