گورکھپور کوڑی رام 26/ اکتوبر(رفیع نعمانی): کوڑی رام بلاک کے تحت موضع ملاؤں کے راپتی ندی کے چندہ گھاٹ پر درگا کی مورتی کے وسرجن کا سلسلہ 25/ اکتوبر کی صبح سےشروع ہو کر 26/اکتوبرکی شام تک چلتا رہا بیلی پار بسٹولی بیلا کشیہار کرونیاں ٹولہ ملاؤں سمیت درجنوں مواضعات کی سینکڑوں مورتیاں راپتی ندی کے حوالے کردی گئیں ڈی جے کے ساتھ ساتھ لوگ ناچتے کودتے درگا وسرجن کرنے آئے تھے مگر شور وغل اس سال گزشتہ سال کے بالمقابل کم رہے کیوں کہ پولیس محمکہ کافی اکٹیو رہا اس موقع پر کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ وغیرہ پیش نہیں آیا
