بیدر۔ 24؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر سے تعلق رکھنے والے کانگریسی قائد اورانچارج جناب ایم اے سمیع نے آج جمعہ کو ظہیرآباد کی جامع مسجد کے باہر مسلم ووٹرس سے کانگریس کے امیدوارڈاکٹر اے چندر شیکھر ایس سی (مادیگا) سے ملاقات کروائی اور کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی مسلمانوں سے اپیل کی۔ بعدازاں متعلقہ محلہ جات میں کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر چندرشیکھرکیسا تھ پدیاترا کرتے ہوئے گھر گھر ملاقات کی اور رائے عامہ کو کانگریس کے حق میں ہموار کرنے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد ظہیرآباد کے دیہی علاقوں Pichaladکوہیرمنڈل اور ماجٹ پلا میں انتخابی مہم چلائی ۔ اس دوران دھیمی دھیمی بارش دیکھنے کوملی ۔واضح رہے کہ مینارٹی مسلم کی یہاں آبادی 35فیصد سے زائد بتائی جارہی ہے۔ اور یہاں کا اسمبلی حلقہ ایس سی کے لئے محفوظ کردیاگیاہے۔
