بلیا 25 نومبر: عالمی یوم اردو کے موقع پر انجمن ترقی اردو بلیا کے زیراہتمام 26 نومبر 2023 بروز اتوار صبح 10 بجے شمع پبلک اسکول عمر گنج میں ایک سیمینار اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی جناب رمیش سنگھ، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر بلیا اور مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عمیر منظر اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس لکھنؤ، جناب فہیم قریشی۔سی اُو زسرا،جناب نعمت اللّٰہ صاحب پرنسپل گورنمنٹ سٹی انٹر کالج غازی پور،جناب مولانا سعود الحسن صدیقی ندوی،جناب خالد امیر پرنسپل ایم اے ایچ کالج غازی پور، ڈاکٹر شکیل احمد مؤ، ڈاکٹر ایوب خان دیوریا ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر مسعود صاحب غازی پور، شائستہ انجم لیکچرر ڈآیٹ، ششی پریم دیو پرنسپل کنور سنگھ انٹر کالج بلیا جاوید اختر، جناب عارف، ساجدہ خاتون، رنجیت سنگھ ایڈوکیٹ اور مدھوسودن سریواستو ایڈوکیٹ وغیرہ اپنے خیالات پیش کریں گے۔

اس موقع پر اردو اکادمی لکھنؤ سے منظور شدہ مفت اردو کوچنگ کے طلباء بھی اپنا پروگرام پیش کریں گے۔انجمن صدر نور الہدیٰ لاری اور سکریٹری ڈاکٹر عبدالاول نے تمام اردو سے محبت کرنے والوں سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے