سعادتگنج،بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری): انوپ گنج گرام پنچائیت میں محترمہ بُلا حجّن صاحبہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے ضلع صدر و سابق ممبر اسمبلی امیدوار ارون کمار عرف وکاس سریواستو و لطیف چودھری نے شرکت کی۔ جبکہ مشاعرے کی صدارت گرام پردھان ارشاد کامل و سرپرستی الحاج محمد سعید نے کی۔ نظامت کے فرائض بیڈھب بارہ بنکوی نے انجام دیئے ۔ منتخب شعراءکرام کے اشعار ۔
اس طرف آقا میرے رب سے دعا کرتے رہے
اور ادھر تبدیل تقدیر عمر ہوتی گئی
ذکی طارق بارہ بنکوی
سب کچھ نظر آ جائیگا آنکھوں کی چمک سے
جب خاکِ مدینہ میں اُٹھاؤنگا پلک سے
کلیم طارق سیدنپوری
دل میں اترنے لگتا ہے چہرہ حضور کا
جب دیکھتا ہوں گنبد خضریٰ حضور کا
وسیم رامپوری
جس گلی سے گزرے ہیں آقا
ان کو پتھر سلام کرتے ہیں
عمر عبداللہ بارہ بنکوی
اسکی تمثیل دوعالم میں نہیں مل سکتی
پل میں ہی عرش پہ جاکر پھر آنا انکا
مجیب احمد محمود آبادی
میرے حضور گلے سے انھیں لگاتے ہیں
جو پانچ وقت نمازوں میں سر جھکاتے
بیڈھب بارہ بنکوی
اپنی چسم اطہر سے تارے برسا برسا کر
کملی والا دھرتی کو مثل آسماں کر دے
ارشد عمیر
تاجدار انبیاء کا ذکر کرنے دیجئے
اے جہاں والوں ہمیں بھی نات پڑھنے دیجئے
سحر انجم بارہ بنکوی
اسکا بستر فرش ٹوٹی ایک چٹائی ہے
جس کی بادشاہت میں سارا یہ زمانہ ہے
آفتاب جامی
گستاخ نبی پہلے تو اپنی بچا گردن
سرکار دوعالم پر مرنا مجھے آتا ہے
شفق ضرار
اور بہت سے شعرائے کرام نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کو داد و تحسین دینے پر مجبور کیا مشاعرہ دیر رات تک بہت کی کامیابی سے چلا اس موقع پر سماجی کارکن حارث شوکت،محمد احمد ،غفران چودھری،محمد زبیر ،نفیس راعین،مولانا فرمان مظاہری،طاہر کپڑے والے ،محمد ارشاد گڈو، محمد نفیس،نبی احمد، صحافی حافظ عطاءالرحمن ،محمد سرفراز ،کلام ایکسپوٹر، محمد فرقان،شمش الحسن کے نام قابل ذکر ہے آخر میں کنوینر مشاعرہ محمد غفران چودھری نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
