موصوفہ ایک مثالی ماں تھیں، جن کی اولاد آعلی تعلیم وتربیت سے آراستہ ہیں، اللہ ان کی مغفرت فرمائے: مطیع اللہ مدنی
سدھارتھ نگر: ضلع کے مشہور و معروف گاؤں ششہنیاں کے رہنے والے اور دارالعلوم ششہنیاں سے سبکدوش ماسٹر الحاج محمد طاہر کی اہلیہ محترمہ اور الحاج شاہد پرویز ممبرا، ممبئی کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں، مورخہ 22 نومبر 2023 کو قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی، نماز جنازہ مولانا مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی نے پڑھائی۔
یہ ایک مثالی ماں تھیں، جن کے حسن تربیت کا نتیجہ ہے کہ ان کے نو بیٹوں میں اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایک پی سی ایس ادھیکاری ہیں، ایک ایم بی بی ایس، ایم ڈی اور دو انجینئر ہیں اور سبھی اعلی اخلاق کے حامل ہیں، الحاج شاہد پرویز ایک انتہائی صالح نوجوان ہیں اور ان کے کئی برادران نمایاں تاجر ہیں اور سبھی بخیر ہیں، الحاج شاہد پرویز صاحب کی جود و سخا مثالی ہے۔
ہم موصوفہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ انھیں جنت میں جگہ دے آمین۔ ہم اور ہمارے جیسے بہت سے احباب ان کے غم میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انھیں صبر جمیل دے۔
موصوفہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کا ہجوم تھا، سینکڑوں علماء و افاضل شریک تھے جن میں مولانا عبدالسلام سلفی امیر جمعیت اہل حدیث ممبئ، مولانا عبدالمعبود سلفی، مولانا محمّد الیاس سلفی، مولانا حافظ شکیل احمد، مولانا عیسی بلال اور مولانا عبدالرحیم امینی، مولانا عبدالرحیم اثری، شہاب الدین فیضی، قمر الدین فیضی اساتذہ وطلبہ مدارس وغیرہ بالخصوص حافظ قاری طیب صاحب مدرسہ ھتھیا گڑھ مہراج گنج کے اساتذہ و طلبہ شریک تھے۔
مذکورہ اطلاع مولانا وصی اللہ مدنی ناظم جمیعت اہلحدیث سدھارتھ نگر نے دیتے ہوئے تمام ہی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوفہ متوفیہ کو جنت دے۔ آمین۔
