دہلی میں ٹی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد 

دہلی: کھیل کود اب مشغلہ نہیں ایک طبی ضرورت ہے۔ اور اس مصروف زندگی میں چند لمحات نکال کر خود کو صحت مند بنائے رکھنا ایک بڑا کام ہے۔

ان خیالات کا اظہار آج دہلی میں منعقد ٹی سی ایل نامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی سدھارتھ نگر کے ڈائریکٹر اور معروف تعلیمی و سماجی کارکن جناب نوراللہ خان نے کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کا تجارت و معیشت سمیت دیگر کاموں سے بھی دل چسپی رکھنا ضروری ہے۔ اور کھیل کود ایک بہترین ذریعہ ہے جہاں کبھی کبھار ایک اجتماعی شکل میں ہم اکٹھا ہوں اور ایک سماجی تصور بھی زندہ رکھیں۔

آنکھ کے مشہور سرجن ڈاکٹر سورج منجال نے مہمانن خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ جس طرح میں علاج کرکے خوش ہوتا ہوں ، آپ کو یہاں کھیلتے ہوئے بھی بہت خوشی ہو رہی ہے۔

ٹی سی ایل مقابلہ دس ٹیموں کے درمیان ہوا تھا۔ آج فائنل تھا۔ ایچ ٹی آئی رنر رہی اور ایچ ایم ایس ٹیم فاتح بنی ہے۔ فاتح ٹیم کے کپتان وسیم خان نے کہا کہ جیت پر ہمیں خوشی ہے اور آپ سب کی محبت نوازی کے ہم مشکور ہیں اور بڑی خوشی ہے کہ ہم سب ملکر ہر سال ایک محفل سجاتے ہیں۔ اس مقابلے کے انعقاد میں برکت خان، شفیق خان ، ابولللیث خان اور بطور خاص معین رضا کوآرڈینیٹر کی مسلسل جدوجہد شامل ہے۔

پروگرام میں فیاض خان، تاج محمد بھائی، ساجد خان، ضیاء الحق، امتیاز احمد، دی سائٹ اوینیو دہلی کے مارکیٹنگ مینیجر جناب سومیت جھا سمیت کافی شائقین کی موجودگی میں جاوید بھائی کے کلمات تشکر کے ساتھ ایوارڈ فنکشن کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے