اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام اردو بیداری کانفرنس کا انعقاد

ڈاکٹر امام اعظم اردو کے سچے خادم تھے رب کریم انہیں غریق رحمت فرمائے: نسیم احمد رفعت مکی

 

دربھنگہ (بہار): اردو صرف ہماری مادری زبان ہی نہیں ہماری تہذیب وتمدن کی پاسدار اور مذہبی علامتوں کی محافظ و پاسبان بھی ہے۔ مذکورہ باتوں کا اظہار اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے صدر ڈاکٹر عبد الودود قاسمی نے اپنی تمہیدی باتوں میں کہی،واضح رہے کہ اردو ایکشن کمیٹی بہار کے ذمہ داران کے باہمی مشورے سے پٹنہ سمیت پورے بہارکے مختلف مقامات پر بتاریخ 22نومبر تا 28نومبر اردو بیداری ہفتہ منایا جارہا ہے۔ ماشاءاللہ کمیٹی کی اس مخلصانہ کوشش سے اچھے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں، اردو ایکشن کمیٹی کے صدر جناب اشرف فرید غیر ملکی سفر پر ہیں، وطن سے کوسوں دور رہنے کے باوجود بھی موصوف فروغ اردو کے لیۓ کافی متفکر اور مضطرب ہیں، ان کے منشا، حکم وہدایت کے مطابق اردو ایکشن کمیٹی بہار کے کارگذار صدر نامور و سینیر صحافی جناب ڈاکٹر ریحان غنی صاحب کی جہد مسلسل سے پٹنہ سمیت بہار کے مختلف شہروں اور مقامات پر اردو کے فروغ کے لیے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ تاکہ اردو کو سماج بالخصوص نئ نسلوں سے جوڑا جاسکے۔ فروغ اردو تحریک کو ظاہری و باطنی ہر اعتبار سے کامیاب بنانے میں جناب ڈاکٹر اشرف النبی قیصر (جنرل سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی بہار )۔ جناب ڈاکٹر انوار الہدی (سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی بہار)۔ جناب ڈاکٹر غیاث الدین راعی (نائب صدر)۔ جناب اسحاق اثر (سکریٹری)۔ محترمہ فرحت صدیقی (سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی بہار) دن رات لگے ہوئے ہیں۔ اللہ پاک ان حضرات کی بے لوث قربانیوں اور اردو کی قیادت کو قبول فرماۓ (آمین)۔ اپنے سربراہان اعلیٰ کے فیصلے کو راہ عمل بناتے ہوۓ اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے جملہ ذمہ داروں نے بھی فیصلہ کیا کہ دربھنگہ میں بھی اردو بیداری کانفرنس منعقد کرکے لوگوں کو اردو کے تییٔں اپنی ذمہ داریوں کو بتاکر فروغ اردو کی کوشش کی جاۓ، اسی مناسبت سے آج بتاریخ 26نومبر 2023 کو محلہ سرائے ستار خاں دربھنگہ میں واقع "جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر” کے وسیع وعریض ہال میں "اردو بیداری کانفرنس” منعقد کی گیٔ جس کی صدارت نامور شاعر جنابِ رسول ساقی نے فرمائ مذکورہ پروگرام تین ایجنڈوں پر مشتمل تھا۔ پہلا ایجنڈا تھا کہ اردو کو ہم لوگ کس طرح فروغ دیں اور اس کے لیۓ ہمیں کیا لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے ۔دوسرا اہم ایجنڈا تھا کہ ہم میں سے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں بڑھ چڑھ کر اپنے محلہ وقرب و جوار کے لڑکے اور لڑ کیوں کے نام ووٹر لسٹ میں ضرور ایڈ کرواییں ۔تیسرا سب سے اہم ایجنڈا تھا تعزیتی ودعاییہ پر مشتمل۔ گذشتہ دنوں دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے اردو زبان و ادب کے مشہور ادیب وصحافی ڈاکٹر امام اعظم صاحب اچانک رحلت فرما گئے ان کی اچانک رحلت سے پوری اردو دنیا سوگوار ہو گئی ،ان کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیۓ” جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر” میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء وطالبات بعد مغرب باضابطہ قرآن خوانی کیۓ اور اس کے بعد مولانا ومفتی آفتاب احمد غازی صاحب (ناظم معہد الطیبات دربھنگہ) نے ڈاکٹر امام اعظم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے رقت آمیز دعا فر ما ئ۔ دعا کے بعد فروغ اردو سے متعلق درجنوں دانشوران علم وادب نے حاضرین سے خطاب کیا، خطاب کرنے والوں میں نسیم احمد رفعت مکی( نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ) ایڈووکیٹ محمد شاھد اطہر (نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ) ،ڈاکٹرمحمد سرفراز عالم( سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ) ۔ڈاکٹر محمد صابر علی(اسسٹنٹ پروفیسر مانو)ڈاکٹر محمد معراج (مانو)مولانا ومفتی آفتاب احمد غازی ،ڈاکٹر ریحان غنی (اسسٹنٹ پروفیسر)ڈاکٹر محمد جمشید عالم (اگزامنیش کنٹرولر ملت کالج دربھنگہ) ۔مولانا محمد آفتاب (مدرسہ تعلیم القرآن ایکمی گھاٹ،دربھنگہ)،ڈاکٹر ممتاز انور غزالی ،معروف شاعر ڈاکٹرافلاک منظر ،مشتاق اقبال (ڈایریکٹر انڈین پبلک اسکول) ،الحاج منظرالحق منظر صدیقی،کے نام اہم ہیں اس موقع پر محلہ وقرب و جوار سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہو ۓ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں محمد سہیل ظفر( ناظم جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر،سراے ستار خاں )۔شہنواز انور(ایم کے، کالج،دربھنگہ)،پروفیسر ذوالفقار انور،ایڈووکیٹ محمد جمشید عالم ،مولانا محمد عابد حسین ،حافظ محمد شہادت حسین،ماسٹر محمد ظفیرالدین انصاری ،انجینیر محمد شہباز ،محمد مزمل الحق ندوی،وسیم صدیقی،ریحان احمد ،محمد یحییٰ ،ظفر سکندر،محمد جنید،محمد فیروز،محمد آفتاب عالم اشاعتی،نوید فراز،ایڈووکیٹ محمد خورشید عالم ،حمیداللہ ظفر،محمد معین انصاری ،محمد عادل،محمد لقمان عالم ،محمد ساجد حسین ،ولی احمد،محمد صابر انصاری ،محمد ظفر انصاری ،محمد شمشاد انصاری ،عبد الخبیرکے نام اہم ہیں۔آخر میں صدر مجلس رسول ساقی نے اپنے صدارتی خطبہ میں جہاں اردو ایکشن کمیٹی کے اس مثبت کوششوں کی تعریف کی وہیں آپ کے مشورے سے ایک تعزیتی قرار داد بھی منظور کی گئی، جس میں یہ طے کیا گیا کہ اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے ذمہ داران کا ایک وفد ڈاکٹر امام اعظم کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے مل کر بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں یہ ساری چیزیں پیش کریں گے ۔دوسری یہ قرارداد منظور کی گئی کہ اردو بیداری ہفتہ کے تحت ہم لوگ ایل، این، ایم، یو، دربھنگہ کے رجسٹرار اور وائس چانسلر سے مل کر دربھنگہ کے قلب میں واقع کنور سنگھ کالج میں اردو استاد کے نہیں رہنے سے اردو کے طلباء وطالبات کی پڑھائی متاثرہو رہی ہے،مذکورہ کالج میں جلد از جلد اردو کے استاد بحال کیے جائیں تاکہ اردو والے بچوں کا تعلیمی خسارہ نہ ہو۔ اس کے لیۓ باضابطہ طور پر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے صدر ڈاکٹر عبد الودود قاسمی نے سہ رکنی وفد پر مشتمل ایک کمیٹی ڈاکٹر محمد سرفراز عالم (سکریٹری) نسیم احمد رفعت مکی (نایب صدر) اور ایڈووکیٹ محمد شاھد اطہر (نایب صدر ) پر مشتمل بنا دی ہے جو کہ آج یا کل باضابطہ تحریری درخواست وی، سی، صاحب اور رجسٹر ار محترم کو پیش کرکے اردو استاد بحال کرنے کی کوشش اور مطالبہ کریں گے۔آخر میں محمد سہیل ظفر ناظم جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر آۓ ہوۓ تمام مہمانان کرام کا شکریہ ادا کۓ،سکریٹری ڈاکٹر محمد سرفراز عالم نے صدر کی اجازت سے محفل کے اختتام کا اعلان کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے