سدھارتھ نگر(30/نومبر2023): بڑے رنج و غم کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ کل مورخہ 29/11/23 بروز بدھ بہ وقت تقریباً ساڑھے دس بجے لکھنو کے کسی اسپتال میں مولانا عبدالخالق بن عبدالجلیل سلفی کلن ڈیہھ، سدھارتھ نگر کا بقضائے الہی انتقال ہوگیا- انا لله وانا اليه راجعون۔
موصوف خلیق و ملنسار اور ہنس مکھ تھے اور علماء نواز تھے۔
مولانا انعام اللہ سلفی کی اطلاع کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج 30/11/23 بروزجمعرات بعد نمازِ ظہر بوقت 1:30 بمقام کلن ڈیہھ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ان شاءالله۔
اللہ تعالی ان کی نیکیوں اور طاعات و عبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے، آمين۔
مذکورہ اطلاع وصی اللہ عبدالحکیم مدنی ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی نے دی ہے۔ انھوں نے قارئین کرام سے مرحوم کے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے-
