اٹوا(سدھارتھ نگر): بزمِ اربابِ ادب اٹوا کی 83 ویں ماہانہ طرحی ادبی نشست جناب جمال قدوسی صاحب کی سرپرستی، جناب ہدایت اللہ خان شمسی صاحب کی صدارت اور جناب شکیل ضاغط صاحب کی نظامت میں 2 بجے دن میں منعقد ہوئی نیز شب میں آن لاٸن مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس کی صدارت جناب ظہیررحمانی صاحب نے فرماٸی اور نظامت سید عزیز الرحمٰن عاجز صاحب نے بحسن وخوبی انجام دی منتخب اشعار باذوق قارئین اردو دوست ادب نواز قارئین کی بصارتوں کے حوالے ہیں۔

کسی غزال کی ہے باز گشت لحنِ غزل

جوخاکِ وادی ٕ دل میں ابھی حرارت ہے

جمال قدوسی

یہ رنگ ونسل کے پرچم سمیٹ کر رکھو

معاشرے کو ابھی امن کی ضرورت ہے

ہدایت اللہ خان شمسی

ہمیشہ رہتا ہے گم سم کسی خیال میں وہ

ضرور اس کو کسی شخص سے محبت ہے

ڈاکٹرایازاحمداعظمی

وہ دشمنوں سے کبھی خوف کھا نہیں سکتے

خدا کے جو ہیں خدا کی انہیں حمایت ہے

ظہیررحمانی

سمندروں کےارادے ہیں غرق کرنےکے

اب آگے خستہ سفینہ ہے،ہم ہیں، قسمت ہے

شکیل ضاغط

کمالِ فن ہی ترا باعثِ محبت ہے

مِری نظر میں اگرچہ تو خوبصورت ہے

سیدعزیزالرحمٰن عاجز

چلارہے ہو نہتھوں پہ گولیاں تم جو

عتاب ہوگا تمہیں ان کی تو شہادت ہے

التجاحسین نور صدیقی

نسیمِ صبح میں شامل ہے اس کی خوشبو بھی

سکونِ قلب ہے اجمل تبھی تو راحت ہے

جمال اجمل

ترستے لوگ ہیں اس کی بس اک نظر کے لیے

جو ڈالی مجھ پہ وہ نظرِکرم عنایت ہے

عبدالرب جوہر

کسی کے واسطے جینا کسی کے بن جینا

یہ زندگی بھی مری جان کیا قیامت ہے

سراج عالم زخمی

ضرورتوں نے مقدر بنا دیا ارشد

وگرنہ کون ہے جس کو پسند ہجرت ہے

ارشداقبال

ہیں جان لیوا بہت تیرے کاکل ورخسار

شباب تیرا مری جان اک قیامت ہے

سلمان حنیف خان

سدھار کیسے ہو تعلیم کے مراکز میں

نہ تن دہی ہے نہ اندیشہ ٕ عقوبت ہے

رحمت علی راہی مسناوی

خیال آیا بتادوں میں رازِ دل ان کو

کبھی میں کہہ نہ سکا آپ سے محبت ہے

عبدالمبین مبیں ایس نگری

نصیب میں جو لکھاتھا وہی ملا مجھ کو

کہاں مجھے یوں رہی کوٸی پھرشکایت ہے

کفیل کیفی

اس موقع پرجناب انور صاحب سیف اللہ انوراگ سہاۓ شریواستو،جناب جمال شاکر ،عتیق الرحمٰن ،شہاب الدین ،شعیب وغیرہ شریک بزم رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے