بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): گزشتہ شب محمدفہیم خان کے صاحبزادے محمد ارحم فہیم نے 12 سال کی عمر میں مولانا عمیرندوی کی تدریس و نگرانی میں قرآنی درسگاہ ڈالی گنج،پلکھنٶ میں حفظ قرآن مکمل کیا۔ اس موقع پر مومن انصار سبھا کے قومی سکریٹری رئیس احمد انصاری نے قرآن مجید کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر میں قرآن مجید کی تلاوت اور قرآن سننے و سنانے کا ماحول ہوتا ہے ان گھروں پر سکینہ نازل ہوتی ہے۔ ان گھروں پر سکون و اطمینان کی بارش ہوتی ہے۔ اور اللہ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔ فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں۔ ایسے اداروں اور ایسے گھروں کو جہاں قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے کا سلسلہ قائم ہوتا ہے ان کو فرشتے اپنے پروں سے چھاپ لیا کرتے ہیں۔ ان اداروں کے نگہبان بن کرکھڑے ہوجاتے ہیں۔ اور ایسے لوگ جو ان اداروں سے منسلک ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کا فرشتوں کے درمیان تذکرہ فرماتے ہیں۔ کتنی بابرکت یہ مجلس ہے۔ جس میں اللہ کا کلام حفظ کرنے والے کو اعزاز و اکرام سے نوازا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام دولتوں سے بڑھ کر قرآن کریم کی دولت ہے۔ جس دولت کا کوئی مقابلہ اور برابری نہیں کرسکتا۔ اس کے آگے دنیا کی تمام دولتیں ہیچ ہیں۔ اللہ کے کلام کے مقابلے میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اس موقع پر مولانا محمد عمیر ندوی، محمد فہیم، رشید اللہ، محمد یوسف، محمد ہاشم، محمد یونس، محمد تنویر، محمد معین، عاقب سیفی، عبدالایوب، محمد رضوان، سراج الدین، مناظر”فضل”موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے