آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کی میٹنگ منعقد
سعادتگنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): آئیڈیل انٹر کالج سعادت گنج میں محمد مستقیم انصاری کی صدارت اور مولانا محمد غفران قاسمی کی نظامت میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں مستقیم انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پھر پردیش صدر محمد رفیق انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اسطرح کیا کہ آج کی موجودہ حکومت پسماندہ اور دلت کا ووٹ حاصل کرکے حکومت سازی کرتی ہیں پھر انکے مستقبل کے لۓ کوئ لائحہ عمل مرتب نہیں کرتی ہیں پسماندہ اور دلت کو تناسب کے اعتبار سے جو ریزرویشن ملنا چاہئے اس پر ہمارے نمائندے ذرہ برابر غور وفکر نہیں کرتے ہیں تعلیمی میدان میں جو سہولتیں فراہم کرنی چاہئے وہ کلعدم ہیں تعلیمی سماجی طبی اور رفاہی کاموں میں جو سہولتیں ملنی چاہئے وہ نہیں مل پارہی ہیں میٹنگ کے اختتام پر مولانا محمد غفران قاسمی کو ضلع صدر منتخب کیا گیا۔ محمد شعیب نیتا کو نائب صدر محمد ابوبکر ممتاز کو ضلع مہا سکریٹری ،محمد نفیس خزانچی ،محمد ارشاد انصاری ضلع سوچنا منتری، ابو شحمہ انصاری کو ضلع میڈیا پربھاری، مولانا عمر ممتاز کو ضلع صلاح کار منتخب کیا گیا۔
میٹنگ میں محمد کلام ،محمد ابرار، محمد وسیم، محمد رئیس، محمد سعود، مولانا عبید ندوی، محمد سعید، محمد جنید ،محمد سرفراز، انوپ گنج پردھان محمد ارشاد ،رامپور پردھان محمد نیاز انصاری، ماسٹر منوج یادو، ماسٹر قصیم، ماسٹر نعیم سمیت قصبہ کے بہت سے معزز حضرات نے شرکت کی۔ اخیر میں مولانا محمد غفران قاسمی نے آۓ ہوۓ سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
