سدھارتھ نگر(25/دسمبر): علاقے کے معروف عالم دین دارالعلوم ششھنیاں کے ریٹائرڈ استاذ اور ناظم مدرسہ ابوبکر صدیق نندنگر، سدھارتھ نگر مولانا عبدالرحیم اثری بسنت پوری کا بقضائے الہی کل حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا- انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمده الله بواسع رحمته و رضوانه۔

آپ کی نعش کو آپ کے فرزند لے کر بائی پلین لکھنؤ اور وہاں سے ایمبولینس کے ذریعہ گاؤں پہنچ چکے ہیں۔

مولانا عبدالرحیم امینی صاحب نائب امیر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کی تحریری اطلاع کے مطابق مولانا عبد الرحیم اثری رحمہ اللہ کی ڈیڈ باڈی وطن پہونچ چکی ہے۔ معتمد ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جنازہ آج بعد نماز ظہر ایک بجکر تیس منٹ پر پڑھی جاۓ گی۔ان شاءاللہ۔

مولانا موصوف خلیق و ملنسار، احکام شریعت کے پابند اور سنجیدہ عالم دین تھے، آپ کا گاوں بسنت پور ککرہوا بارڈر سے پچھم لب شاہراہ چار کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔  قرب وجوار کے تمام حضرات سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر ثواب حاصل کریں۔

اللہ تعالی مولانا موصوف کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے، آمين۔

مذکورہ اطلاع وصی اللہ عبدالحکیم مدنی ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی نے دی ہے۔ انھوں نے قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے