سدھارتھ نگر(نوگڈھ)گزشتہ کل بروز اتوار بیت المال ویلفیئر سوسائٹی نوگڈھ سدھارتھ نگر کی گیارہوں سالانہ میٹنگ مسجد خیر پبلک اسکول میں زیر صدارت جناب آفاق احمد صاحب منعقد ہوئی ۔
بیت المال سدھارتھ نگر ایک پرائیوٹ ادارہ ہے جس سے بیواؤں ،یتیموںکی کفالت و،غریبوں ،مسکینوںکی شادی ،علاج اور تعمیرمکان میں مدد کی جاتی ہےاورقرض کی سہولت بغیر سود کے دی جاتی ہے۔
بیت المال کے ذرائع آمدنی صرف بیت المال کے تمام ممبران کا ماہانہ چندہ ہے،جن کی تعداد تقریباً۲۰۶؍ ہےاور ماہ رمضان المبارک میں زکوٰ ۃ کی وصولی اور اہل خیر حضرات کاگاہے گاہے ایک مشت تعاون ہے۔
بیت المال سدھارتھ نگر کی کوشش ہے کہ مالی تعاون صرف ضرورت مندوں تک پہنچے اسلئے بیت المال کی طرف سے جاری کردہ درخواست (پروفارما)لی جاتی ہے ۔پھر بیت المال کی دو رکنی ٹیم اس کی مالی حالت کا جائزہ لیتی ہے اور صورتِ حال کا پتہ لگاتی ہے اورپھرماہانہ میٹنگ میں اپنی تحریری رائے پیش کرتی ہے اور اس کے بعدمنظور نامنظور کا حتمی فیصلہ لیا جاتا ہے۔لیکن اگر کسی ناگہانی مصیبت میں مبتلاضرورت مند کی مدد چند گھنٹوں میں ہی کردی جاتی ہے ۔جیسے (سڑک حادثہ و عارضہ)۔چوونکہ تعاون دینے والے سدھارتھ نگر اور آس پاس سے تعلق رکھتے ہیں اور باہری علاقوں سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے آمدنی کم ہوتی ہے ۔اس لئے اس کادائرۂ کار نوگڑھ تحصیل تک ہی محدود ہے۔
عموماًہر سال ماہ رمضان کے بعد سالانہ جنرل میٹنگ ہوتی ہے جس میں آمدنی و خرچ کی تفصیلی رپورٹ کتابچہ کی شکل میں چھپواکر پیش کی جاتی ہے ۔
ہمارے سماج میں طلاق ایک سنگین مسئلہ ہے ،بہت سی مطلقہ خواتین بے سہارا اور بے یارو مددگارہیں۔بیت المال اپنی بساط بھر ان کی کفالت کرتا ہے ۔اہل خیرا حضرات کو اس جانب بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
مذکورہ تمام باتیں جناب مولانا محمد فاروق صاحب سلفی نے بیت المال سدھارتھ نگر کا تعارفپیش کرتے ہوئے کہا۔
سالانہ رپورٹ کی مکمل تفصیل جناب مشتاق احمد صاحب نےبڑی ہی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا اور میٹنگ کی ابتداء جناب حفظ الرحمٰن صاحب مدنی کی تلاوت قرآن سے ہوئی اور نعت النبیﷺ جناب عطاء اللہ صاحب نے پیش کیا ۔اس کے بعد مولانا مدنی نےبیت المال کے تعلق سے مختصر خطاب کیا۔اور اخیر میں جناب صدر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور اہل خیر حضرات سے مزید تعاون کی درخواست کی ۔
اس میٹنگ میں رفیع احمد (لوی) ناظم مرکز آفاق لتحفیظ القرآن ،جناب مولانا محفوظ الرحمان صاحب ،جناب محمد خالد صاحب بیلجیم گلاس نوگڈھ ،جناب ماسٹر شمس الحق صاحب ،ڈاکٹر زید عباسی ،ابن افضال حسین ،جناب حاجی شریف صاحب مولانا مشتاق احمد صاحب سلفی ،جناب محمد یوسف صاحب وغیرہ وقرب و جواب کے اہم شخصیات موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے