بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی کے مایۂ ناز استاد مولانا محمدجواد قاسمی کا علی الصباح اچانک انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبرصبح ہی پورے ضلع میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ ان کے انتقال پرمینیجرجامعہ حافظ ایاز احمدمدینی نے کہا کہ مولانا کا انتقال ہمارے مدرسہ کا بڑا خسارہ ہے۔ ان کی تدریسی خدمات لائق تعریف و قابل تحسین رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
ان کی تدفین بعد نماز عشاء ان کے آبائی وطن کھجونہ ضلع ہردوئی میں ہوئی۔ ان کے آبائی وطن پہونچ کر مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی کے بہت سے اساتذہ اور بڑی تعداد میں ان کے شاگردوں نے شرکت فرمائی۔
