اقرأ اسکول سندھنور کی جانب سے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے حفظان صحت سے متعلق ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا. دانتوں کی حفاظت اور پاکی کے سلسلہ میں بنگلور سے تشریف لائے ڈاکٹر مشہود صاحب نے بچوں کی بہترین انداز سے رہنمائی فرمائی. دانتوں کی قسمیں اور ان کی پاکی صفائی اور حفاظت کے سلسلہ میں سمجھاتے ہوئے عام فہم انداز سے وضاحت کی.
آپ نے روزانہ پابندی سے برش کرنے، کھانے کے بعد اچھی طرح کلی کرنے کی تاکید کی. اور میٹھی چیزوں کے استعمال خصوصاً چاکلیٹ کھانے کے بعد بچوں کو منہ کی اچھی صفائی کرنے پر زور دیا. اور کہا کہ اگر مٹھاس دانتوں پر لگی رہے تو سڑان اور خرابی کی وجہ بن سکتی ہے. آپ نے ہلکے انداز سے مسواک کرنے اور صبح و شام پابندی سے برش کرنے کی خاص ہدایت فرمائی. اس کے بعد بچوں نے منہ اور دانتوں کی حفاظت وغیرہ کے سلسلہ میں ڈاکٹر صاحب سے تبادلہ خیال کیا.
اس موقع پر اقرا اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید عبد الحسیب طرفدار صاحب کے علاوہ اسکول کے اساتذہ بھی موجود تھے.
