بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری): مندر مسجد کسی عبادت گاہ کے دروازے انسانوں کے لئے بند کرنا لوگوں کو مذہبی علوم سے روکنے کے مترادف ہے کیونکہ دنیا کا ہر مذہب انسانی مساوات پر کم و کاست یکساں درس دیتا ہے قرآن مقدس میں توراة، زبور، انجیل کے علاوہ بھی صحائف کا ذکر ہے خیالات بالا کا اظہار آج یہاں قمر فاٶنڈیشن کے تحت ایک منارہ مسجد حلیمہ نگر میں منعقدہ جلسئہ اصلاح معاشرہ بعنوان محمدﷺ اور انسانیت سے خطاب کرتے ہوۓ فاٶنڈیشن کے بانی معراج احمد قمر نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء رسل کو اللہ نے دین حق کے ساتھ انسانوں کی ہدایت کے لئے مختلف اقوام و علاقوں میں مبعوث فرما کر بھیجا تاکہ وہ منشاۓ الہی کے مطابق دنیاوی زندگی گذار سکیں لیکن ان کے متبعین نے ان کی تعلیمات میں اپنی مرضی کے مطابق ترمیمات کر لیں اسطرح شریعتیں منسوخ ہوتی رہیں اور اللہ رب العزت نئی شریعتوں کو نافذ کرنے کے لئے انبیاء رسل کو مبعوث فرما کر بھیجتے رہے حتیٰ کہ محمدﷺ کی بعثت اور نزول قرآن کے بعد سلسلہ نبوت و شریعت کو بند کردیا گیا اب رہتی دنیا تک نہ کوئی نیادین نافذ ہوگا نہ کوئی نبی کسی ماں کے بطن سے پیدا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبئ کریمﷺ کی سیرت ہی اب تاقیامت انسانوں کی رہنمائی اور ہدایت کا ذریعہ ہے جسمیں انسانی اقدارات کے انمول اور بےمثال نمونے موجود ہیں جنہیں سمجھنے سیکھنے کے لئے دنیا کے گوشے گوشے میں کروڑوں علماء نائب رسولﷺ موجود ہیں جن کی صحبت اختیار کر آگہی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے ایودھیا میں مندر افتتاح کے تعلق سے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس موضوع پر کسی بھی تبصرے سے گریز کریں اگرچہ کوئی ہندوبھائی آپ سے اس پر کیسا بھی سوال کرے آپ جواب صرف ایک ہو آپ کو مبارک میرے لئے میرا رب کافی ہے سیاسی لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں گے آپ امن کے پیمبر بن جائیں صلح حدیبیہ کو پیش نگاہ رکھیں۔ ٢٢؍جنوری کو پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کریں۔
پروگرام میں بسم اللہ نگر قمرکالونی کے عوام کے علاوہ ارشاد منصوری، عبدالقادر، محمد مشیر ہاشمی، ریاض احمد، ندیم ادریسی، سراج احمد، صابر خان، محمدعارف، انیس راعینی، محمدعظیم منیری، محمدشفیق سلفی نے شرکت کی۔
