مسلسل دو روز سے شدید سردی کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے اسکول بند کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: گزشتہ دو دنوں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور بدھ کو ضلع میں درجہ حرارت میں اب تک کی کم ترین سطح پر گراوٹ دیکھی گئی۔ جس کی وجہ سے کافی ٹھنڈک محسوس ہوئی اور دن بھر دھند چھایا رہا۔ جس کی وجہ سے ضلع میں سردی میں شدید اضافہ ہوگیا اور فرجہ حرارت میں حد فرجہ کمی واقع ہو گئی۔

گرتے ہوئے درجہ حرارت میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کے تمام اسکول کھلے رہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے مسلسل دو روز سے سخت سردی میں اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں سردی لگ سکتی ہے اور ان کی صحت پر ہر قسم کے منفی اثرات کا خدشہ بنا ہوا ہے۔

اس شدید سردی میں لوگ کسی بھی ضروری کام کے لیے باہر نکلنے سے پہلے سینکڑوں مرتبہ سوچتے ہیں اور لوگ سردی کے باعث گھروں، دکانوں اور اداروں میں چھپے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں والدین کا اپنے بچوں کی صحت کے بارے میں فکر مند رہنا جائز و بجا ہے۔

کچھ اسکول انتظامیہ سے بات کرنے پر انہوں نے اس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں کو بند کرنے کے لیے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہم مجبوری میں اسکول چلا رہے ہیں۔ جب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ہدایت جاری کی جائے گی تو ہم اسکول بند کر دیں گے۔

اس کو لے کر والدین میں کافی غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ گرتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور اسکول انتظامیہ کب بچوں کی صحت کے مدِ نظر سنجیدہ ہو گی اور انہیں سردی کے قہر سے بچانے کے لیے کب کوئی ہدایت جاری کیا جائے گا ۔

خبر لکھے جانے تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے