اہلِ بیدر کی جانب سے تقریب، اس کے علاوہ کوئی تقریب نہیں ہوگی: مولانا غلام یزدانی اشاعتی
بیدر 25؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے آج شہر کے ایک خانگی انگریزی اسکول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 27؍جنوری ہفتہ کو مولانا حذیفہ وسطانوی اور معروف شخصیت ساز جناب منورزماں صاحب بیدر کے نوجوانوں اور اولیائے طلبہ سے پبلک گارڈن گراؤنڈ، نزد قدیم سرکاری دواخانہ (100 بستر، زچہ وبچہ)، قلعہ روڈ بیدر پر شام 6بجے خطاب کریں گے۔ موصوف نے بتایاکہ کاروں کاایک قافلہ انہیں لے کر تقریب کے مقام پر پہنچے گا۔ اور یہ تقریب تمام اہلِ بیدر کی جانب سے رکھی گئی ہے۔اس کی اسپانسرشپ کسی سے نہیں لی گئی ہے اور نہ ہی کوئی ادارہ اس تقریب کے پیچھے ہے۔حالانکہ اہل خیر حضرات نے اپنی جانب سے رقم کی پیش کش کی تھی۔ لیکن ہم نے وہ رقم شکریہ کے ساتھ لوٹا دی۔
مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے کہاکہ 27؍جنوری کو پبلک گارڈن کے پروگرام کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔ اس موقع پرانھوں نے صحافیوں کے ساتھ پروگرام کے پوسٹرکارسم اجراء انجام دیا۔ زاید تفصیلات کے لئے 9740345163 / 9341120486 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
