رپورٹ: اسماعیل قمر بستوی
ممبئی: جمعیتِ علماء الہاس نگر کے بینر تلے مفت ا لیکشن انتخابی کارڈکا کام بڑی تیزی سے جاری ہے جس سے الہاس نگر کے شہریوں نے اس تنظیم اور اس کے کارکنان کی بڑی ستائش کررہے ہیں جس کی قیادت ابوہاشم خان عرف منا بھائی کررہے ہیں جو جمعیتِ علماء الہاس نگر کے صدر بھی ہیں تقریباً دوماہ سے یہ تنظیم انتخابی الیکشن کارڈ فری آف چارج بناکر دے رہی ہے جس کی جگہ جگہ لوگ ستائش کررہے ہیں اس تنظیم کی ایک خاص بات اور بھی ہے کہ یہ جمعیت بیواؤں اور غریب لوگوں کو مفت ہراک ماہ ایک درجن سے زائد لوگوں کو راشن دے رہی ہے آٹا چاول دال تیل شکر اور دیگر مسالہ جات کے سامان کے ساتھ کچھ رقم یعنی روپیے بھی دیتی ہے اور بےسہارا لڑکیوں کی شادیوں کے لئے مالی تعاون بھی کرتی ہے بہرحال فی الحال آئی ڈی کارڈ کا کام زور وشورسے جاری ہے گزشتہ اتوار کو جمعیتِ علماء الہاس نگر انتخابی شناختی کارڈ کا کیمپ الہاس نگر کے رینوکا سوسایٹی میں لگائی تھی جہاں ایک سوبیس افراد کےانتخابی شناختی بنانے کام عمل میں آیا اس طرح جمعیتِ علماء الہاس نگر آٹھ سو پچاس لوگوں کو انتخابی شناختی کارڈ بناکر لوگوں کے حوالے کرچکی ہے اور یہ کام اب بھی جاری ہے رینکا سوسایٹی سابق رکن بلدیہ فیروز خان نے کارکنان نے پاس پہونچکر مہم سے جڑے ہوئے تمام ممبران کی ستائش اور تعریف کی ہے اور محنت کو سراہا ہے ٹیم میں کام کرنے والوں کے اسماء کچھ اس طرح ہیں۔
فرحان خان ارباز خان اکبر خان ابوزید خان دانش خان ریحان خان انصاری حسین توحید خان اور اساء الدین شیخ وغیرہ کے کے نام شامل ہیں۔
