بیدر۔ 30؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ہمناآباد انڈسٹریل ائریامیں واقع پرسنا پری پروسیسنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ (PPPL) کو آج مقفل کردیاگیا ۔ ذرائع کے بموجب ڈاکٹر شانتی تھمیا چیرپرسن کرناٹک اسٹیٹ پلوشن کنڑول بورڈ کی ہدایت کے مطابق وہاں کی بجلی منقطع کردی گئی ۔اس با ت کی اطلاع ڈپٹی کمشنر کے ذرائع نے دی ہے۔
