بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علماء کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ میرے شاگرد رشید مولانا تاج الدین ندوی کے والد محترم الحاج عبدالمنان صاحب ساکن،پپرابھوج، ضلع سدھارتھ نگر(یوپی) کا کل گذشتہ بعد نماز مغرب بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے-
انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمده الله بواسع رحمته ورضوانه
ان کی نمازجنازہ اور تدفین آج مورخہ:یکم فروری 2024ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر بہ وقت 1:30بجے دوپہر پپرابھوج کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔
اللہ تعالی ان کی نیکیوں اور طاعات و عبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين
قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے-
ان لله ما أخذ وله ما أعطي وكل شئ عنده بأجل مسمي فلتصبر ولتحتسب۔
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناته والهم أهله وذويه الصبر والسلوان۔
طالب دعا اور شریکِ غم
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی
1/2/2024
