سدھارتھ نگر: دینی، دعوتی، تحریکی، تصنیفی اور ادبی دنیا کی مشہور شخصیت مولانا ممتاز احمد سالکؔ بستوی کا آج 3 فروری 2024 کو ابھی کچھ دیر قبل ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

موصولہ اطلاع کے مطابق موصوف ایک ضروری کام سے نیپال میں کہیں جارہے تھے، بارڈر کے پاس غورا ششہنیاں (ان کے گاؤں سے قریب نیپال میں) کے پاس اچانک کسی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگیا ہے، اور اسی سبب سے آپ کا انتقال ہوگیا۔ تادم تحریر انھیں اسپتال سے گھر لایا جارہا ہے۔ دیگر تفصیلات بعد میں، ان شاء اللہ۔
