منااکھیلی۔ 5؍فروری (محمد عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ کو ہوبلی کادرجہ حاصل ہے۔ اور یہاں کے سرکاری ہائی اسکول نرنہ میں دہم جماعت کاامتحانی مرکز ہرسال ہواکرتاہے لیکن اِمسال یہاں کاامتحانی مرکز چٹگوپہ مبینہ طورپر منتقل کیاجارہاہے۔ جس کے خلاف6؍فروری صبح 10بجے احتجاج منظم کیاجارہاہے۔ چیرمین گرام پنچایت نرنہ کاکہناہے کہ ہرسال ایس ایس ایل سی کا امتحانی مرکز سرکاری ہائی اسکول (بوائز) میں ہواکرتاہے جس سے صرف نرنہ ہی نہیں اس کے اطراف واکناف کے کئی دیہات اور وہاں کے طلبہ وطالبات کو فائدہ ہوتاہے۔ لیکن سال 2024 کے مارچ ؍اپریل میں ہونے والا امتحان اطلاعات کے مطابق اس مرکز پر نہیں ہوگا۔ جن 8 دیہات کے طلبہ یہاں امتحان دینے ہرسال آتے ہیں، ان میں نرنہ، نرنہ واڑی، متنگی، مدرگی، بصیراپور، بیمل کھیڑا، بھدراپور، علی پور اورگووند تانڈا شامل ہیں۔
امتحانی مرکز نہ بنائے جانے کا جو حکمنامہ ہے اس کو منسوخ کرنے کے لئے 10 تنظیموں گرام پنچایت نرنہ چیرمین نائب چیرمین اور تمام اراکین، کنڑا سینے کرناٹک، کلیان کرناٹک ، بھگت سنگھ یوتھ کلب ، جے شری رام کلابڑاگا، دلت تنظیمیں، شری بابوجگجیون رام سنگھ، مل کر ایک ریلی ہنومان مندر سے نکالیں گے۔ بسویشور سرکل سے ہوتے ہوئے بسویشور مجسمہ کے سامنے احتجاج منظم کیاجائے گا۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
