بستی:  گزشتہ کل بعد نماز ظہر دارالعلوم احیاء السنہ دھوسن میں ضلعی جمعیت اہل حدیث بستی کی طرف سے جملہ عہدے داران و ممبران کی میٹنگ شیخ شمس الحق محمدی کی صدارت میں منعقد کی گئی، جس میں ضلع کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔

ناظم جمعیت حافظ عبدالمتین صاحب نے جمعیت و جماعت کی ترقی و ترویج کے پیش نظر نہ صرف گفتگو فرمائی بلکہ اپنے ان عزائم کا بھی اظہار کیا جس سے عوام کو دینی فائدہ پہنچایا جا سکے۔

بعدہ صدر مجلس شیخ شمس الحق محمدی نے آنے والے جملہ مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے صدارتی خطاب پیش فرمایا۔

ان کے علاوہ خصوصی طور پر امیر جمعیت شیخ خلیل اللہ فیضی، نائب ناظم جمعیت شیخ ابرق ساجدی،  نائب امیر شیخ مبارک فیضی،  ماسٹر عبدالقدوس پرسا قطب، شیخ زبیر محمدی ناظم تعلیمات کلیة الطیباب گداپور، شیخ شفیق الرحمان قاسمی، ابوبکر دھوسڑ، ماسٹر محمد یعقوب،  ماسٹر عطاءاللہ استاذ جامعہ سراج العلوم بونڈیہار و دیگر حاضرین موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے