بیدر۔12؍ فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر ریشما کور (تعلیم) ڈاکٹر گرما سداریڈی (سوسائٹی اور خواتین کو بااختیار بنانے)، شکنتلا بیلداڑے (امدادباہمی)، ڈاکٹر پریما سرسے (ادب)، پروفیسر لیلاوتی چکوتے (تعلیم)،اور بھارتی وستراد کو(ادبی ثقافت) کے میدان میں نیشنل ایوارڈ سے نوازاگیا۔ یہ جملہ چھ خواتین ہیں جنہیں اکامہادیوی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان تمام کاتعلق مبینہ طورپر بیدر سے ہے۔
نیشنل فوک آرٹ کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر راجکمارہیباڑے نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر گیتا پوستے،اور لکشمی کمبارنے نظامت کی۔ ڈاکٹر سنیتا کوڈلیکر، ڈاکٹر مہانند مڈکی،ماناسنگیتا کے ہاتھوں یہ ایوارڈدیاگیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر ویجنا تھ کمٹھانے، سنتوش تاڑمپلی، ایس وی کلمٹھ، ملما سنتاجی، پرکاش کنالے، شیوشرنپا گنیش پور اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع گوپی تانڈلے نے دی ہے۔
