طالباتِ علوم شرعیہ اپنی شخصیت کو پہچانیں: مطیع اللہ مدنی

مورخہ 24 فروری 2024 بروز جمعرات کو کلیہ ام عمار للبنات بھینس کنڈہ میں فارغ ہونے والی طالبات کو رداۓ فضیلت سے نوازا گیا اور جامعہ فرقانیہ کے شعبۂ تحفیظ میں چار طلبہ کی دستاربندی کی گئی جنھوں نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کی اور ان سب کو حاضرین میں سے خواص نے نقد انعامات سے بھی نوازا۔
اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا پھر ایک نظم پڑھی گئ اور جامعہ و مدرسہ کا تعارف پیش کیا گیا۔
مولانا مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی نے صحیح البخاری کے آخری باب و حدیث کا درس دیا اور باب و حدیث کے اصل ہدف اور اصلی مقصد پر علمی گفتگو کی، امام بخاری اور صحیح البخاری دونوں کی جلالت قدر اور عظمت پر مختصر روشنی ڈالا۔ نیز طالبات اور عوام کو نصائح سے نوازنے کے ساتھ بانیان ادارہ اور موجودہ ذمہ داروں کے لئے دعائیں بھی کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے