دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے: فضيلة الشيخ فخر الدین ریاضی حفظہ اللہ ناظم جمعیت اہل حدیث حلقہ اٹوا
اٹوا(سدھارتھ نگر): 20؍فروری 2024 بروز منگل  بعد نماز مغرب ایمن فاؤنڈیشن کی جانب سے پپرا مرغہوا اٹوا میں معاشرے کے اندر پھیلی ہوئی اعتقادی عملی اخلاقی اور سماج کی برائیوں کی اصلاح کے لیے ایک دعوتی و اصلاحی تربیتی پروگرام منعقد ہوا ، جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
تلاوت کلام پاک حافظ عبدالرحمن ریانی حفظہ اللہ صدر ایمن فاؤنڈیشن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور نعت نبی محمود احمد ریانی حفظہ اللہ نے پیش کئے پھر تقریری سلسلہ شروع ہوا  *فضیلہ الشیخ فخر الدین ریاضی حفظہ اللہ ناظم جمیعت اہلحدیث حلقہ اٹوا نے” اللہ کے ذکر کے فوائد” کے موضوع پر اچھی تقریر پیش کی لوگوں کو ذکر الہی کی مجلسوں میں شرکت کی اپیل اور بتایا کہ اللہ کے ذکر میں ہی دلوں کو اطمینان ہوتا ہے اور جو لوگ ذکر الہی کے اعراض کرتے ہیں اللہ ان کی زندگی تنگ کردے گا اور قیامت میں اندھا اٹھائے گا۔لوگ ناچ گانے کی مجلسوں میں شرکت تو کرکے ، فیلم بینی اور سیریل دیکھ کر گھنٹوں گھنٹوں وقت ضائع کر دیتے ہیں مگر ذکر الہی کی مجلسوں میں شرکت سے دور بھاگتے ہیں اور کہتے ہیں تقریروں کا کیا فائدہ ہے کہ ہم جمعہ جمعہ کو اللہ اور اس کے رسول کی باتوں کو سن لیتے ہیں کافی ہے۔
بعدہ فضيلة الشیخ حافظ فیاض محمدی حفظہ اللہ خطیب اسلامک انفارمیشن سینٹر کرلا نے "توحید کے فوائد” کے موضوع پر خطاب کیا آپ نے کہا کہ اللہ کا احسان ہے کہ ہمیں مسلمان بنایا ورنہ کتنے عقلمند ہوتے ہیں دنیا ان کے علم کا لوہا مانتی ہے بڑی بڑی کمپنیوں کو چلاتے ہیں مگر ایک لکڑی کے سامنے ماتھا ٹیکتے ہیں جو کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہونچا سکتا ہے ،  اللہ نے تمام انبیاء کو توحید ہی کی دعوت دینے اور بتوں کی عبادت سے روکنے کے لئے ہی بھیجا تھا۔
لہذا جہاں انھوں نے اپنی قوم کو توحید کی دعوت دی اور شرک سے روکا وہیں اپنے بچوں سے بھی توحید پر جمے رہنے اور شرک سے باز رہنے کا وعدہ لیا۔ جو اللہ واحد کی عبادت کرتا ہے وہ ہر طرح کی خرافات سے آزاد ہوجاتا ہے مگر جو بہت سارے خداؤں کو مانتا ہے اس کے اندر بہت سارے خرافات جنم لیتے ہیں ۔
 نظامت کے فرائض فضيلة الشيخ عبدالحسیب سنابلی حفظہ اللہ نے انجام دیا اور ایمن فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد بھی بیان کیا۔ ہم  اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے اس پروگرام کو یایے تکمیل تک پہنچایا پھر تمام مشارکین کے شکریے کے ساتھ مجلس کا ختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے