اٹوابازار(سدھارتھ نگر): علاج ومعالجہ دراصل خدمتِ خلق ہے لیکن آج علاج کے نام پر اکثر ڈاکٹرس اور اطباء عوام کی گراں مایہ کمائی لوٹ رہے ہیں، پرائویٹ کے بڑے اسپتالوں میں بڑی بڑی رقمیں بطور فیس وصولی جاریی ہیں اور ان سے ملحقہ میڈیکل اسٹورس گراں قیمتوں پر دواٸیاں فروخت کررہے ہیں۔ اسی لیے غرباء اپنا، اپنے بچوں کا علاج بمشکل کروا پارہے ہیں، ایسے وقت میں شیخ نعیم ارشد القاسمی نے فقراء کی سہولت کے پیشِ نظر ”ایم اے کے آزاد میموریل اسپتال“جوڑی کوئیاں مرغیہوں کے شمال میں قائم کرکے ایک بڑا رفاہی کام کیا ہے، جہاں علاقے کی عوام فقط دس روپیے فیس دے کر اپنا علاج مفت کرا رہے ہیں، دوا کی کوئی رقم وصول نہیں کی جارہی ہے۔ جناب ڈاکٹر نیترام صاحب صبح گیارہ سے 2 بجے تک اسپتال میں موجود رہ کر مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سید عزیزالرحمٰن نے اسپپتال میں تشریف لاکر معاٸنہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ نعیم ارشد القاسمی ایک مخلص اور ہمدرد انسان ہیں اللہ ان کی مساعی کو قبول فرماۓ اور ان کے دیگر عزاٸم کی بھی تکمیل فرماۓ اور ان کو صحت وتندرستی عطا فرماۓ۔
